سپریم کورٹ نےزبانی معاہدوں کے مقدمات میں معیار ثبوت طے کر دیا۔
جسٹس شاہد بلال حسن نےتحریری فیصلہ جاری کردیا،سپریم کورٹ کےمطابق زبانی معاہدہ ثابت کرنے کیلئےتاریخ، وقت، مقام، شرائط اورگواہان کی تفصیل لازمی ہے،سپریم کورٹ نے 1992 کے مبینہ زبانی معاہدے پر زمین کی منتقلی کا حکم کالعدم قرار دے دیا
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق صرف قبضہ یا طویل عرصہ زمین رکھنے سے ملکیت ثابت نہیں ہوتی۔






















