وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سامنے بانی کے علاوہ سب بے معنی ہے۔
ایکس پراپنے پیغام میں خواجہ آصف نےلکھا کہ کے پی حکومت بانی پی ٹی آئی کے لئے رہائی فورس بنائے گی مگر دہشت گردوں کیخلاف زبان بھی نہیں کھولے گی اورشہداء کےجنازوں میں شرکت سےگریزکرے گی۔
انہوں نے کہا کہ روزانہ پولیس کی شہادتیں ہو رہی ہیں زندہ جلایا جارہاہے،مگربانی پی ٹی آئی ترجیح اول اورآخر ہے، باقی سب بے معنی اور بےوقعت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزارت اعلیٰ بچاؤ نمبر بڑھاو صوبہ گیا بھاڑ میں،کیسی سیاسی جماعت ہے جس کے کتنے ٹکڑے کسی کو معلوم نہیں، سب چاہتے ہیں وہ اندر رہے، باہر بیٹھے یوٹیوبرز کا دھندہ عروج پر ہے۔
وزیردفاع نےمزید کہا کہ پی ٹی آئی کے سارے گروپوں میں ہزاروں اختلاف ہیں مگر ایک معاملے پر مکمل اتفاق ہے کہ بانی پی ٹی آئی اندر رہے۔






















