انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور دی ہنڈرڈ کی تمام 8 فرنچائزز کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
ای سی بی اعلامیے کے مطابق ٹورنامنٹ کا مقصد نئے ناظرین تک رسائی اور کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے، نسل، جنس، مذہب یا قومیت کی بنیاد پر کسی امتیاز کی اجازت نہیں ہوگی، کھلاڑیوں کا انتخاب صرف کارکردگی، دستیابی اور ٹیم کی ضرورت کی بنیاد پر ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو قومیت کی بنیاد پر خارج نہیں کیا جا سکتا، امتیازی سلوک کے خلاف سخت کارروائی کے لیے ضوابط موجود ہیں، کرکٹ کو سب سے زیادہ جامع کھیل بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
ای سی بی کے مطابق دی ہنڈرڈ میں دنیا بھر کے بہترین ٹیلنٹ کو شامل کیا جائے گا، ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کے لیے مساوی مواقع فراہم کرتے رہینگے۔





















