محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی، پنجاب اور سندھ کے کچھ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد خیبرپختونخوا میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی جبکہ پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان میں مطلع جزوی ابرآلود اور بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، مٹھی، تھرپارکر، نگرپارکر، بدین میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، ٹھٹھہ، میرپورخاص اور کراچی میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔





















