ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کا میدان سج گیا ہے تاہم اس دوران سیا سی جماعتوں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات کہاں کہاں ووٹ کاسٹ کریں گے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف تقریبا ً 6 جبکہ مریم نواز 10 سال بعد ووٹ کاسٹ کریں گی،نوازشریف، شہبازشریف اورحمزہ شہباز این اے128ماڈل ٹاؤن جبکہ مریم نوازاین اے127آربلاک ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کریں گی۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما علیم خان لاہور میں ووٹ کاسٹ کریں گے ۔
صدرعارف علوی ڈی ایچ اےفیز6 کراچی ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نوکنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔گورنرسندھ نیلم کالونی کےنیلم ہائی اسکول اوروزیرداخلہ سندھ پاک ترک اسکول کلفٹن میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
آصف زرداری نواب شاہ،بلاول بھٹو لاڑکانہ ،مولانافضل الرحمان این اے44ڈی آئی خان، جہانگیر ترین این اے155 لودھراں ،راناثنااللہ این اے102سمن آباد،پرویزخٹک این اے33نوشہرہ ،سراج الحق این اے6لوئردیر میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین گجرات ، سربراہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی قلعہ عبداللہ ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف گوجرخان راولپنڈی ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ملتان ، سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نوشیرو فیروز میں ووٹ کاسٹ کریں گے ۔
رؤف صدیقی ابراہیم علی بھائی اسکول بلاک10ایف بی ایریا کراچی،حافظ نعیم نارتھ ناظم آبادبلاک اےعلیمیہ اسکول ،فاروق ستارپی آئی بی کالونی نیشنل اسکول ،مصطفیٰ کمال فیز8قاسم اسٹریٹ خیابان شجاعت اورخالدمقبول الطاف حسین حالی اسکول عزیزآباد کراچی میں حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
سرداراخترمینگل وڈھ،ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ تربت ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بیلہ ،عبدالقدوس بزنجو آواران جبکہ نواب ثناءاللہ زہری خضدار شہر نواب اسلم رئیسانی مستونگ کے نواحی علاقے کانک میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔
مولانا عبدالغفور قلات ،مولانا عبدالواسع قلعہ سیف اللہ،شاہ زین بگٹی ڈیرہ بگٹی ،سردار یارمحمدرند کچھی شوران ،نواب جنگیز مری اور نوابزادہ گزین مری کاہان ،سینیٹر کہدہ بابر بلوچ گوادر شہر اور نوابزادہ جمال رئیسانی کوئٹہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔