پاکستان کے عوام جمہوریت کے تسلسل اور انتخابات دوہزار چوبیس کے انعقاد کے حوالے سے پرعزم، پرجوش اور انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے پرامید ہیں۔ آئی پی ایس او ایس نے الیکشن سے متعلق نیا سروے جاری کردیا۔
پاکستان پلس سروے کے مطابق چھہتر فیصد پاکستانی الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرینگے جبکہ سترہ فیصد نے اس حوالے سے کوئی رائے نہیں دی،دیہی علاقوں کے ستتر فیصد جبکہ شہری علاقوں کے چوہتر فیصدلوگ انتخابات دوہزار چوبیس کے نتائج کو تسلیم کرینگے۔
سروے کے مطابق خیبرپختونخوا میں سروے کے مطابق نواسی فیصد، پنجاب میں اٹھہتر، بلوچستان میں تریسٹھ اور سندھ میں چوہتر جبکہ اسلام آباد میں ترپن فیصد لوگ الیکشن دوہزار چوبیس کے نتائج کو تسلیم کرینگے۔