وزیرِ اعظم شہباز شریف فتنہ الخوارج کےخلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی قیادت کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کے گھر مانسہرہ گئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نےشہید کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سمیت لواحقین سےملاقات کی اور شہید کیلئے دعا کی،وزیرِاعظم نے لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پروزیراعظم نےکہا لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید نے وطن عزیز کی حفاظت کی خاطرجام شہادت نوش کیا،لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز شہید نے ہمت وبہادری کی اعلی مثال قائم کی،مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے۔






















