سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کا باقاعدہ قانون بنانے کی سفارش کردی۔
قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی جانب سے اہم سفارشات پیش کردیں،چیئرپرسن ثمینہ ممتاز زہری نے چیئرمین داخلہ کمیٹی کو خط لکھ دیا۔
ونڈ اسکرین اور اگلےسائیڈ شیشے 30 فیصد تک اور مسافر سائیڈ کے شیشے مکمل کالے کرنے کی اجازت دینےکی تجویز دے دی،جرم کی خلاف ورزی پرفوجداری کارروائی کے بجائے صرف جرمانے عائد کرنے کا بھی مشورہ دے دیا۔
ثمینہ ممتاز زہری کہاونڈ اسکرین اور فرنٹ شیشوں کیلئے 70 فیصد وی ایل ٹی معیار رکھا جائے،شیشوں کی چیکنگ کے لیے ڈیجیٹل میٹرز اور ڈیجیٹل چالان سسٹم متعارف کرانے کی تجویز دی گئی۔






















