ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات میں خواتین کے 5فیصد کوٹہ کی خلاف ورزی پر عورت فاؤنڈیشن نے الیکشن کمیشن سے سیاسی جماعتوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔
عام انتخابات میں خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہ ملنے کے معاملےپر عورت فاؤنڈیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر شکایت درج کرادی۔
عورت فاؤنڈیشن نے سیاسی جماعتوں کیخلاف کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کولکھے خط میں مؤقف اختیار کیا ہےکہ صرف ن لیگ اور ایم کیو ایم نے پانچ فیصد خواتین کو ٹکٹ دیئے جبکہ پیپلز پارٹی ،جے یو آئی ،جماعت اسلامی، ٹی ایل پی نے خلاف ورزی کی، جبکہ قانون کے مطابق تمام جماعتیں 5 فیصد ٹکٹیں خواتین کو دینے کی پابند ہیں۔
خط کے مطابق قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر صرف 2 جماعتوں نے قانونی شرط پوری کی ، جن میں مسلم لیگ ن اورایم کیوایم نےجنرل نشستوں پرخواتین کو5فیصدسےزائدٹکٹ دیئے، جبکہ پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،اےاین پی،تحریک لبیک،جےیوآئی ناکام رہیں۔
عورت فاؤنڈیشن کے خط کے مطابق قومی اسمبلی کی9.6فیصد جنرل نشستوں پرایم کیوایم نے خواتین کو ٹکٹ دیئے،ن لیگ نے7.8،پیپلزپارٹی نے 4.5،جماعت اسلامی نے4.4فیصدٹکٹ خواتین کو دیئے،اےاین پی نے3.3، ٹی ایل پی نے0.9فیصدنشستوں پرخواتین کو ٹکٹ د یئے۔
خط کے مطابق بی این پی اور جے یو آئی نے کسی نشست پر خواتین کو ٹکٹ جاری نہیں کئے،اگر سیاسی جماعتیں 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو نہ دیں تو انتخابی نشان کیلئے اہل نہیں رہتیں، الیکشن کمیشن قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لے،خلاف ورزی کرنے والی جماعتوں کے خلاف کارروائی کرے ۔