بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں گیس سلنڈر دھماکے سے 7 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چمن کے علاقے شادیزئی میں گھر میں گیس سلنڈ دھماکے سے 7 بچے جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکا سے گھر کا بڑا حصہ بھی تباہ ہوگیا، دھماکا اس وقت جب گاؤں کے بچے اور بڑے لسی لے جانے کیلئے اکٹھے تھے۔
پولیس کے مطابق گیس سلنڈر کا دھماکا گھر کے بڑے ہال نما کچن میں ہوا۔ جہاں علاقے کے بچے اس وقت لسی لینے موجود تھے۔
ایم ایس سول اسپتال چمن ڈاکٹر محمد اویس کے مطابق پانچ شدید زخمیوں کو کوئٹہ کے اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر چمن امتیاز علی بلوچ کے مطابق ان کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں۔ جو معاملے کی تحقیقات کررہی ہیں۔





















