بنوں سوکڑی حسن خیل میں اغوا کے بعد شہید پولیس اہلکار بھائیوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ نمازِجنازہ پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔
آر پی او بنوں سجاد خان، ڈپٹی کمشنر فہیم اللہ سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ افسران کی شہداء کو خراجِ عقیدت، درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا کی۔ آر پی او سجاد خان کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ رمضان میں ایسی کارروائی کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا کر بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نماز کے دوران 3 بھائیوں کو اغوا کر لیا گیا تھا، تینوں بھائی سوکڑی حسن خیل میں نماز کی ادائیگی کے لیے گئے تھے۔ بنوں پولیس کے مطابق تینوں بھائی سرکاری ملازمین ہیں۔ سعید آختر کمشنر آفس، امجد خان پولیس اور حضرت اللہ کمشنر اسکواڈ پولیس میں ملازم تھا۔ اغوا ہونے والا تیسرا بھائی تاحال دہشتگردوں کے قبضے میں ہے۔





















