ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی، شہباز شریف نے این اے 242 کیماڑی سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا، کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، خواجہ غلام شعیب ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی، شہباز شریف این اے 242 دستبردار ہوگئے، اس حلقے پر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مصطفیٰ کمال بھی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے این اے 242 کیماڑی سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، ان کی جگہ خواجہ غلام شعیب ن لیگ کے امیدوار ہوں گے۔
ن لیگی رہنماء رانا مشہود نے تصدیق کی ہے کہ شہباز شریف کراچی کے حلقہ این اے 242 سے الیکشن نہیں لڑیں گے، وہ لاہور اور قصور سے انتخابی میدان میں اتریں گے۔
رانا مشہود نے بتایا کہ این اے 242 کیماڑی کراچی سے خواجہ غلام شعیب ن لیگ کے امیدوار ہوں گے، وہ مصطفیٰ کمال کیخلاف الیکشن لڑیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات 2018ء میں اس حلقے سے شہباز شریف پی ٹی آئی کے فیصل واؤڈا کے مد مقابل الیکشن لڑے تھے تاہم انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔