میرپور آزاد کشمیر میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق میرپور کے علاقے پکھڑال میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے میں زخمی 4 افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ افضل پور کی حدود میں جھگڑا زمین کے تنازع پر ہوا، واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، مزید کارروائی جاری ہے۔





















