سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 3 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فتنہ الہندوستان کیخلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کےدوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثرانداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں مقامی کمانڈر فاروق عرف سورو،عدیل اور وسیم شامل ہیں، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا گیا، ہلاک دہشتگردعلاقےمیں متعددتخریب کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس اینڈسینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسدادِدہشتگردی مہم جاری رکھیں گے۔






















