نئے سال کی پہلی مانیٹری پالیسی اسٹیٹ بینک آج جاری کرے گا۔ مانیٹری پالیسی میں بنیادی شرح سود سنگل ڈیجیٹ میں آنے کا امکان ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس اسٹیٹ بینک ہیڈ آفس کراچی میں ہوگا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی معاشی اشاریوں اور مہنگائی کا جائزہ لیکر بنیادی شرح سود کا تعین کرے گی۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد مانیٹری پالیسی کااعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔
یاد رہے کہ دو 2025 کی آخری مانیٹری پالیسی میں اسٹیٹ بینک نے بنیادی شرح سود آدھا فیصد کم کی تھی۔ اس وقت اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ ساڑھے 10 فیصد ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لاسٹ ٹریژری بلز نیلامی میں بنیادی شرح سودمیں کمی کا اشارہ موجود ہے۔ 4 سال بعد بینکوں سے لئے جانے والے حکومتی قرض پر شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے۔ سروے کے مطابق ٹریژری بلز پر شرح سود سنگل ڈیجٹ پر آنے سے بنیادی شرح سود بھی نیچے آنے کا امکان ہے۔
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ ذخائر مستحکم ، مہنگائی قابو میں اور ترسیلات زربڑھ رہی ہیں۔ اسٹیٹ بینک بنیادی شرح سود میں آدھے سے ایک فیصد کمی کمی کرسکتا ہے۔




















