پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے ورلڈکپ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا۔
پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید،ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اوروائٹ بال کپتان سلمان آغا پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا۔
ورلڈکپ کے لیےسلمان علی آغاکپتان ہونگے،قومی ٹیم میں بابراعظم،فہیم اشرف، خواجہ نافع،سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے،اس کے علاوہ صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق، ابراراحمد، فخرزمان ،محمدنواز، شاہین آفریدی عثمان خان، صائم ایوب ، شاداب خان ،نسیم شاہ شامل ہیں۔
Road to 🏆 2026 begins!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 25, 2026
🇵🇰 Squad unveiled for the ICC Men’s T20 World Cup 🌍
Read More 👉🏻 https://t.co/iooMXUS5g6#BackTheBoysInGreen #T20WorldCup pic.twitter.com/VOSkvs05MC
پی سی بی سلیکشن کمیٹی کےرکن عاقب جاوید نے کہاچیلنجنگ کنڈیشنز میں بابراعظم کا ہونا ضروری ہے ،ٹیم میں ایسا کھلاڑی ہونا چاہیےجوہرکنڈیشنزمیں کھیل سکے ہم نوےکی دہائی سےباہرنہیں آرہے ہیں ،پچھلے کئی سال سے کرکٹ بہت بدل چکی ہے۔
عاقب جاوید نےمزید کہا بہترکمبینیشن کودیکھ کرٹیم بنائی جاتی ہے،سری لنکامیں میچ ہیں ان کو مدنظر رکھتےہوئےٹیم بنائی گئی،ٹی ٹونٹی،ون ڈےسب میں ایک جیسی چوائس نہیں ہوسکتی۔
قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نےکہافتح کےلیے اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، پچھلے تین ٹورنامنٹ میں ہماری پرفارمنس اچھی نہیں تھی، ورلڈکپ ہمیشہ چیلنجنگ ایونٹ ہوتا ہے،ریلکس نہیں ہو سکتے، ورلڈکپ کے لیے پرجوش اورتیار ہیں،سری لنکا کی کنڈیشنز میں ہائی اسکورنگ میچز نہیں ہوتے۔
پاکستان 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک ہوں گے ۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستان آسٹریلیا کےخلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا جو ورلڈکپ کے لیے تیاری ہوگی۔
واضح رہے آسٹریلیا کی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی اور میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 29، 31 جنوری اور 1 فروری کو ہوں گے۔



















