پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا دہرا معیار مسترد کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹرز سے گفتگو میں کہا کہ کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کے حوالے سے مؤقف پر اعتماد میں لیا۔ کھلاڑیوں نے چئیرمین پی سی بی کے اصولی مؤقف کو سراہا اور مکمل حمایت کی۔
محسن نقوی کا کہنا تھا بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا مؤقف اصولوں پرمبنی ہے۔ ہم نے کرکٹ کے سنہری اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے بنگلادیش کی حمایت کی۔ ہمارے کھلاڑی باصلاحیت ہیں۔ کسی میدان میں بھی کامیابی ٹیم ورک سے ملتی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیاست زدہ کرکٹ کسی کے مفاد میں نہیں۔ ورلڈکپ سے متعلق حکومت پاکستان کے فیصلے پر من وعن عمل کریں گے۔



















