پشاور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافر سے دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی ہے۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر ایک کلوگرام سے زائد آئس ٹرالی سے دوران تلاشی برآمد کی گئی، مسافر نے منشیات مہارت سے ٹرالی بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو مزید کارروائی کےلیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا۔





















