بنگلادیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد مودی سرکارکی آلہ کار بن گئی ۔ نئی دلی میں بیٹھ کر حسینہ واجد نے آڈیو تقریر میں زہراگلا۔
بنگلادیش کی وزارت خارجہ نے اشتعال انگیز تقریر پر بھارتی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ کہا مفرور وزیراعظم کو تقریر کی اجازت دینا بنگلا دیش کے عوام اور حکومت کی توہین ہے۔ حسینہ واجد کو تقریر کی اجازت دے کر خطرناک نظیر قائم کی گئی جو دو طرفہ تعلقات کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔
بنگلادیشی عوام کی قاتل بھارت میں بیٹھ کر لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہی ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تقریر اس خطرناک صورتحال کی عکاسی کرتی ہے جب نام نہاد جمہوریت ایک مفرور اور قاتل کو اپنے خفیہ ادارے کے غیر ملکی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔





















