سندھ میں سردی کی شدت کے باعث اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کے فیصلہ میں توسیع کر دی گئی۔ فیصلہ کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولز پر یکساں ہوگا۔
ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق سندھ میں اسکولوں میں آمد کے اوقات کار میں5 فروری تک توسیع کردی گئی، 5 فروری تک اسکول کھلنے کے وقت صبح 9 بجے ہوگا۔ اوقات کارمیں توسیع کافیصلہ سردی کی لہر میں شدت کے باعث کیا گیا۔
دوسری جانب پنجاب میں 19 جنوری سے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کھل گئے ہیں، اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے شروع ہوئی تھیں۔ طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی تعطیلات دی گئیں۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات تمام اسکول 19 جنوری سے دوبارہ کھل گئے، موسم اوردرجہ حرارت کا جائزہ لے کر اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نئے اوقات کار کے مطابق سکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر کھل گئے، نئے تعلیمی اوقات 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل ہوں گے۔





















