امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے خبردارکیا ہےکہ وفاقی حکومت کا جاری شٹ ڈاؤن مزید ایک ہفتہ جاری رہا تو فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوسکتا ہے۔
امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے کہا شٹ ڈاؤن کے تسلسل سے پروازوں میں تاخیرمنسوخی اور بعض فضائی آپریشنز کی بندش بھی ہوسکتی ہے۔
مزید کہا ایئرٹریفک کنٹرول اور دیگر اہم فضائی عملہ اس وقت بغیر تنخواہ کے کام کر رہا ہے،اگر عملے کی کمی میں مزید اضافہ ہوا تو ایئرسیفٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔





















