برطانیہ نے بلوچستان کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
برطانیہ کی جانب سے بلوچستان کے مختلف حصوں میں دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ اس حوالے سے برطانوی ہائی کمیشن کے ایکس اکاؤنٹ پر پیغام جاری کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے پیغام میں کہا گیا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہیں جن کے پیاروں نے اپنی جانیں گنوائیں۔ دہشت گردی کو مسترد کرتے ہیں ، اورامن و سلامتی کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔






















