صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود طویل عرصے سے علیل تھے، ان کی عمر 71 برس تھی، مرحوم کی نماز جنازہ کل 3 بجےآبائی گاؤں چیچیاں میرپورمیں ادا کی جائے گی ۔
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا شمار خطے کے ان سیاست دانوں میں ہوتا تھا جو گزشتہ قریباً ساڑھے تین دہائیوں سے کشمیر کی سیاست میں متحرک کردار ادا کر رہے تھے۔
ان کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے تھا، ان کے والد چوہدری نور حسین بھی کشمیر کی سیاست کا ایک نمایاں نام رہے۔





















