رمضان نگہبان پیکج کے تحت خصوصی بازاروں میں اشیائے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مقرر کردی گئیں۔
محکمہ فوڈسیفٹی اینڈکنزیومر پروٹیکشنب میں رمضان نگہبان پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، معاون خصوصی برائے فوڈسیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے اجلاس کی صدارت کی۔
رمضان کے دوران ماڈل،سہولت اور رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹا تھیلا850 میں دستیاب ہوگا، خصوصی برائے فوڈسیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ نے کہا کہ ہرفلور مل اپنے ڈسٹرکٹ میں3سیل پوائنٹ قائم کریگی جہاں سبسڈائز آٹا میسر ہوگا۔ خصوصی بازاروں میں چکن 15روپے کلو اور انڈے10روپے درجن سستے ہوںگے۔
رمضان کے دوران پنجاب کی152تحصیلوں میں1216 "مریم کا دسترخوان" قائم کیے جائیں گے، دسترخوان میں 250 افراد کو پورا رمضان کھانا فراہم کیا جائے گا۔
سلمیٰ بٹ نے کہا کہ رمضان المبارک سےقبل15فروری سے پنجاب کے تمام رمضان ماڈل اور سہولت بازار فنکشنل ہوجائیں گے، رمضان بازار صبح9بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔



















