امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ستمبر 30 تک تقریباً 65 ہزار اضافی ایچ 2بی عارضی گیسٹ ورکر ویزے جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ ویزے ان امریکی کمپنوں کو دستیاب ہونگے جنہیں مقامی لیبر کی کمی کے باعث شدید مالی نقصان کا سامنا ہے۔
اس فیصلے کےتحت ایچ 2 بی موسمی گیسٹ ورکرویزوں کی تعدادمیں نمایاں اضافہ کیاگیا،جس کے بعد سالانہ دستیاب ویزوں کی تعداد تقریباً دوگنی ہوگئی،اس اقدام سےتعمیرات، ہوٹلنگ، لینڈ اسکیپنگ اور سی فوڈپروسیسنگ جیسےشعبوں کوفائدہ پہنچنےکی توقع ہے،جہاں امریکی کمپنیوں کوورکرزکی شدید کمی کا سامنا ہے۔
موسمی کاروباروں سےوابستہ کمپنیوں،خصوصاً ہوٹل انڈسٹری،طویل عرصےسےاضافی ویزوں کا مطالبہ کر رہے تھے،جبکہ بعض تعمیراتی کمپنیوں نےصدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے باعث لیبر کی کمی کی شکایت بھی کی ہے۔
واضح رہےکہ صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 2025 میں وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات شروع کیے،غیر قانونی تارکین وطن کو جرائم پیشہ اور معاشروں پر بوجھ قرار دیا۔





















