وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ آج باڑہ سیاسی اتحاد کا جرگہ تھا، جرگے نے صوبائی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات لگائے، نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے رکھے گئے 4 ارب روپے کہاں گئے؟ کے پی حکومت نے تیراہ کے لوگوں کو پوچھا بھی نہیں، سیاست کیلئے کے پی حکومت تیراہ کے لوگوں کواستعمال ضرور کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، خیبرپختونخوا حکومت کو معذرت کرنا ہوگی، جرگے کے مطالبات پر کے پی حکومت کو معافی مانگنی چاہیے، جرگے نے درست سوالات اُٹھائے ہیں، سردیوں میں ہجرت ہوتی ہے تو سہولت دی جاتی ہے، فوج لوگوں کو بچانے نہ آئے تو ان کا کوئی پرسان حال نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں چھوڑدی ہیں، وفاقی حکومت نے نقل مکانی کرنے والے افراد کو ہر ممکن مدد کا کہا، اب لوگ وفاقی حکومت اور فوج کی طرف دیکھ رہےہیں، ہم لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سردیوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کم ہوتے ہیں۔





















