ذرائع کا کہناہے کہ نیب آرڈیننس میں جلد نئی ترامیم کا امکان ہے ، نیب کارروائی کیلئے 50 کروڑ روپے کی حد ختم کی جائے گی، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بھی ترمیم کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کے ذریعے 30 کروڑ روپے تک کے غبن پر نیب کو کارروائی کا اختیار دینے کی تجویز ہے۔ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق بھی ترمیم کا امکان ہے۔ نیب کیس میں حتمی اپیل آئینی عدالت کو دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کا دائرہ کار محدود کرنے اور اپیل صرف کسی پروسیجر کی بے ضابطگی سے مشروط کرنے کی تجویز بھی ترامیم کا حصہ ہے۔






















