لاہورمیں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کے مقدمہ میں دفعہ 322 کے ساتھ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 316 بھی لگادی گئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طورپرآپریشنز ونگ نے مقدمہ میں صرف حادثے کی دفعہ 322 لگائی۔ حالات و واقعات اورغفلت کے مرتکب افراد کا تعین ہونے پرانویسٹی گیشن ونگ نےمقدمہ میں تعذیرات پاکستان کی دفعہ 316 بھی لگادی۔ دفعہ 316 دس ماہ کی بچی کی ہلاکت پرلگائی گئی۔ دانستہ طورپرجانی نقصان کیوجہ بننے والے عمل پر دفعہ تین سوسولہ کے تحت تفتیش اور چالان مرتب کیا جائے گا ۔




















