عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی ہوگئی۔
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 35500 روپے کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 35500 روپے کمی کے بعد 537,362 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 30,435 روپے کمی کے بعد 460,701 روپے کا ہو گیاہے۔ عالمی بازار میں سونا 355 ڈالر کمی کے بعد 5150 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔



















