فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ حکومت کی انتھک کوششوں سے ملک استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ پاکستان ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے پروقار تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مثبت معاشی اشاریے سرمایہ کاری کیلئے بہترین ہیں، دہائیوں سے زمین کے نیچے چھپے معدنی خزانوں کی کان کنی روشن مستقبل کی نوید سنارہے ہیں ۔ ہمارے باصلاحیت نوجوان مختلف شعبوں میں کارنامے سرانجام دے رہے ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج کو دنیا بھر میں نمایاں احترام حاصل ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے اندرونی اور بیرونی طور پر مختلف قسم کے خطرات تیزی سے پھیل رہے ہیں، آدھا سچ سچائی سے زیادہ تیزپھیلتا ہے جس دور میں رہ رہے ہیں حقیقت سے زیادہ تاثر کی اہمیت بڑھ گئی۔ خود کو اطلاعاتی انتشار کا شکار نہ بنائیں۔






















