قومی ایئرلائن پی آئی اے نے برطانیہ میں اپنے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ایک اضافی پرواز چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق 11 دسمبر سے اسلام آباد تا مانچسٹر ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جائیں گی۔





















