قومی بچت اسکیموں کے منافع میں ردوبدل کا اعلان کر دیا گیا، وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، بچت اسکیموں پر نئی شرح منافع 4 نومبرسے نافذ العمل ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ کا منافع 11.60 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ کی شرح منافع 10.92 فیصد مقرر کر دی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ پر تین اور ایک سالہ منافع میں اضافہ کیا گیاہے ، تین ماہ کی مدت کا منافع 10.44 فیصد کر دیا گیا، ایک سالہ مدت پر منافع 10.64 فیصد مقرر کیا گیاہے ۔
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ
ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ کے منافع میں واضح کمی کی گئی ہے ، بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ کی شرح 13.44 سے کم ہو کر 12.72 فیصد ہوگئی، پینشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ کا منافع 12.72 فیصد مقرر کر دیا گیا ، شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ کی شرح منافع میں 0.72 فیصد کمی کی گئی ہے ۔
سیونگ اکاؤنٹ کی شرح منافع 9.50 فیصد برقرار، سروا اسلامی ٹرم اکاؤنٹ کے تین اور پانچ سالہ منافع میں اضافہ کیا گیاہے ، ایک سالہ سروا اسلامی اکاؤنٹ کی شرح 9.92 فیصد برقرار ہے، سروا اسلامی سیونگ اکاؤنٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، بچت اسکیموں پر نئی شرح منافع 4 نومبرسے نافذ العمل ہوگی۔



















