امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید 48 ایف 35 طیارے فروخت کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے ایف 35 طیارے خریدنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کی لڑاکا طیاروں کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت کے معاہدے پر ٹرمپ کابینہ اورکانگریس سے حتمی منظوری لینا باقی ہے البتہ معاملے پر پینٹاگون، وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے اس سال کے شروع میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہ راست درخواست کی تھی اور یہ طیارے لاک ہیڈ مارٹن کی مصنوعات ہیں۔ پینٹاگون ابھی اس ممکنہ فروخت پر غور کر رہا ہے اور ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔




















