سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق 1000 روپےکی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 419362 روپےپرآگیا ہے،اس کےعلاوہ 10گرام سونےکی قیمت 857 روپےکم ہوکر 359535 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت5022 روپےپر برقرار رہی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3970 ڈالر پر آ گیا۔




















