فیصل آباد میں جعلی پی سی بی نمائندہ بن کر میچز کی ٹکٹس بلیک میں فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے موقع سے ٹکٹس اور رقم برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے بخار میں بلیک ٹکٹس مافیا بھی سرگرم ہے، فیصل آباد کے علاقے منصورآباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حافظ کاشف نامی ملزم کو حراست میں لے لیا ۔ ملزم خود کو پی سی بی کا نمائندہ ظاہر کر کے قیمتی ٹکٹس مہنگے داموں فروخت کر رہا تھا ۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے جعلی پی سی بی کارڈ، دو ٹکٹس اور ساڑھے تین ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی ۔ حافظ کاشف کے خلاف چار سو بیس سمیت چار دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفتیش جاری ہے ۔





















