ملک کے معروف گیت نگار محمد ناصر انتقال کر گئے، مرحوم طویل عرصے سے علیل تھے اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق محمد ناصر کی نمازِ جنازہ کوثر مسجد، شاہ فیصل کالونی میں ادا کی گئی، جس میں اہلِ علاقہ، دوست احباب اور شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
محمد ناصر نے اپنے کیریئر میں متعدد یادگار گیت تخلیق کیے جن میں "ہوا ہوا خوشبو لٹا دے"، "میں نے تمہاری گاگر سے پانی پیا" سمیت کئی مقبول نغمے شامل ہیں۔





















