چینی کار ساز کمپنی GUGO نے پاکستان میں دو نئی الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرا دی ہیں۔ GIGI کے بعد اب کمپنی نے AION UT (ہیچ بیک) اور AION V (ایس یو وی) لانچ کر دی ہیں۔
AION UT دو ویریئنٹس میں دستیاب ہے ، UT4 (بیس ویریئنٹ) اور UT5 (ٹاپ ویریئنٹ)، جبکہ AION V بھی دو ماڈلز V5 (بیس ویریئنٹ) اور V6 (ٹاپ ویریئنٹ) میں پیش کی گئی ہے۔
یہ دونوں گاڑیاں GUGO کی پاکستان میں الیکٹرک لائن اپ میں ایک اہم اضافہ قرار دی جا رہی ہیں۔ کمپنی کے مطابق ان گاڑیوں میں جدید بیٹری، بہتر رینج، اور جدید حفاظتی خصوصیات شامل ہیں۔
AION UT کی قیمت
UT4 کی قیمت 69 لاکھ 90 ہزار روپے ہے جس کی بکنگ 9 لاکھ 90 ہزار ادا کر کے کروائی جا سکتی ہے ۔
UT5 کی قیمت 84 لاکھ 99 ہزار روپے ہے جس کی بکنگ 19 لاکھ 90 ہزار روپے میں کروائی جا سکتی ہے ۔
SUV, AION V کی قیمت
V5 کی قیمت ایک کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار روپے ہے اور اس گاڑی کی بکنگ 19 لاکھ 90 ہزار روپے دے کر کروائی جا سکتی ہے ۔
V6 کی قیمت ایک کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار روپے ہے ، اس گاڑی کو بھی 19 لاکھ 90 ہزار روپے میں بک کروایا جا سکتاہے ۔
AION UT کی اہم خصوصیات:
اس میں 60 کلوواٹ آور LPE لیتھیم پولیمر الیکٹرولائٹ بیٹری دی گئی ہے جو کہ ایک چارج میں 425 کلومیٹر سفر طے کرتی ہے، گاڑی میں 14.6 انچ کی ٹچ سکرین اور 6 سپیکرز دیئے گئے ہیں، جبکہ پینورامک سن روف گاڑی کے ڈیزائنل میں دلکش اضافہ کرتاہے ۔
گاڑی کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے 17 انچ کے ایلومینیم الائے رمز ، سیفٹی کیلئے 6 ایئر بیگز دیئے گئے ہیں۔ گاڑی 24 منٹ میں 30 سے 80 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے ۔




















