نئی حکومت کا آتے ہی بڑا اقدام کرتے ہوئےوزیراعظم شہباز شریف کے وعدے کے مطابق ایف بی آر نے پینسٹھ ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز ادا کردئیے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے تمام برآمد کنندگان کا بڑا مطالبہ پوراکر تے ہوئے تین مارچ دوہزار چوبیس تک کے تمام زیر التوا ریفنڈز کلیئر کردئیے ہیں۔ مجموعی طور پر پینسٹھ ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز ادا کیے گئے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی پہلی تقریر میں ریفنڈز ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔