وفاقی آئینی عدالت نے ٹیکس حکام کے بغیر پیشگی نوٹس چھاپوں کو قانونی قرار دے دیا۔
وفاقی آئینی عدالت کےجسٹس عامر فاروق نےٹیکس چھاپوں سےمتعلق فیصلہ جاری کردیا،فیصلےمیں کہا گیا ہےکہ ٹیکس حکام قانون کے تحت کسی بھی وقت اورکسی بھی جگہ بغیر پیشگی نوٹس چھاپہ مار سکتے ہیں۔
فیصلےمیں واضح کیاگیاکہ عدالت قانون میں اپنی طرف سےکوئی ایسی شرط شامل نہیں کر سکتی جو پارلیمنٹ نے شامل نہ کی ہو،چھاپامارنےکیلئےٹیکس دہندہ کےخلاف پہلےسےکوئی کیس چلنا ضروری نہیں۔
فیصلے کےمطابق پارلیمنٹ نے ٹیکس قوانین کے مؤثر نفاذ کے لیے ٹیکس حکام کو وسیع اختیارات دیے ہیں، ٹیکس حکام کمپیوٹر،دستاویزات اور اکاؤنٹس قبضے میں لینے کے مکمل مجاز ہیں۔




















