عام انتخابات کے دن غیر حاضری اور تاخیر سے پہنچنے والے پولنگ عملے کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا، کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور آر اوز کو 12 فروری تک فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی، اس دوران کراچی کے مختلف حلقوں سے پولنگ عملے کی غیر حاضری اور تاخیر سے پہنچنے کی شکایات موصول ہوئیں، میڈیا نے بھی ایسے کئی پولنگ اسٹیشنز کی نشاندہی کی جہاں دوپہر 3 بجے تک عملہ نہیں پہنچا تھا۔
کمشنر کراچی سلیم راجپوت نے ان الیکشن ڈے پر غیر حاضر اور تاخیر سے پہنچنے والے پولنگ عملے سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا، تمام ڈپٹی کمشنرز اور آر اوز کو 12 فروری تک ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سلیم راجپورت کا کہنا ہے کہ پولنگ ڈے پر کراچی میں متعدد مقامات پر پولنگ عملہ غیر حاضر تھا۔