پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کردی۔
خیبرپختونخوا میں ہونےوالی بارشوں سےگھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 30 افراد جاں بحق جبکہ 85 افراد زخمی ہوئے،جاں بحق افراد میں 20 بچے، 5 خواتین اور 5 مرد شامل جبکہ زخمیوں میں 38 ، 11 خواتین اور36 مرد شامل ہیں۔
مجموعی طورپر 140 گھر وں کو نقصان پہنچا،جس میں 115 گھروں کو جزوی جبکہ 25 گھر مکمل طور پرمنہدم ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ حادثات صوبہ کےمختلف اضلاع بنوں،ایبٹ آباد،کوہاٹ ،پشاور،نوشہرہ،باجوڑ، لکی مروت ،کرم، ہنھگو، شانگلہ، بونیر،مالاکنڈ،دیر اپر،باجوڑ، بٹگرام اور شمالی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں زلزلے اور بارش کے باعث شیخ یوسف اڈے پر عمارت گر گئی،آٹھ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں،متاثرہ شہری کےمطابق واقعےمیں پونے تین کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارشوں کا ایک اورسلسلہ کل سے بلوچستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ بارشوں کے نئے سسٹم کےزیر اثر 6 اپریل کو کراچی سمیت دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے، پیر کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سسٹم کےسبب تیزہواوں،آسمانی بجلی اورژالہ باری کےنتیجےمیں املاک کو نقصان پہنچنےکااندیشہ ہے۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بارشوں کا سلسلہ جاری رہا،24 گھنٹوں کے دوران سب سےزیادہ بارش مری میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،ڈی جی خان کے علاقے فورٹ منرو میں 40 اوروہوا میں 11 ملی میٹر بارش،راولپنڈی کےمختلف علاقوں شمس آباد میں 40،چکلالہ میں 35 اورکٹاریاں میں 31 ملی،اٹک میں 35، فیصل آباد میں 33 اور سرگودھا سٹی میں 25 ملی میٹر بارش ہوئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق گجرات میں 24،منگلہ اور جوہر آباد میں 22 جبکہ چکوال میں 21 ملی میٹر بارش،لاہور ایئرپورٹ کےعلاقے میں 08 اورسٹی میں 03 ملی میٹر،جنوبی پنجاب کےاضلاع ملتان،بہاولپور اور لیہ میں بھی ہلکی و تیزبارش کاسلسلہ رہا،ڈی جی پی ڈی ایم اے نےتمام متعلقہ اداروں کوالرٹ رہنےکی ہدایات کی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق مری،گلیات،راولپنڈی،اٹک،چکوال،جہلم اورسرگودھا میں بارش متوقع ہے، میانوالی،فیصل آباد،جھنگ،خوشاب اورگجرات میں بھی بارش کاامکان ہے،گوجرانوالہ، حافظ آباد اور سیالکوٹ ،لاہور،اوکاڑہ، قصور،لیہ اوربھکر میں بھی بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنےکی توقع ہے،جبکہ چترال، دیر، سوات،کالام،شانگلہ،بونیر،کوہستان اور مالاکنڈ میں بارش متوقع ہے۔اسی طرح بٹگرام،مانسہرہ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ،ہری پوراورمردان،نوشہرہ،پشاور،خیبر، اورکزئی،صوابی اور چارسدہ میں بھی بارش کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
دوسری جانب سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم ژوب، قلعہ سیف اللہ اور مسلم باغ میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ یکم اپریل سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا، جو 4 اپریل تک مختلف علاقوں پر اثر انداز رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بالائی اور میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش جبکہ گلیات میں بارش کے ساتھ برفباری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح پنجاب کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
ادھر کراچی سمیت اندرون سندھ میں 2 سے 4 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے بارش ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس موسمی نظام کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے، جبکہ مغربی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں سے چار بچے جاں بحق اور چھ بچے زخمی ہوگئے ۔جبکہ دو گھروں کو نقصان پہنچا۔
خیبرپختونخوا میں تین روز سےجاری بارشوں میں مکانات کی چھتیں گرنے کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق ہوئے، جن میں تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے،جبکہ چھ بچےزخمی بھی ہوئے ہیں۔
مکانات کی چھتیں گرنے کےواقعات جنوبی وزیرستان اوربنوں میں پیش آئے،جبکہ بارش سے دیگر اضلاع میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔
بادامی باغ میں مکان کی خستہ حال چھت گرگئی،دو افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کےمطابق ملبےتلےدبےدوافراد کونکال لیاگیا،زخمیوں اسپتال منتقل کیاجارہاہے،مکان کی چھت بارش اور تیز آندھی کےباعث نیچے آن گری،مکان کی چھت ٹی آر گارڈر سے بنی ہوئی تھی۔
ریسکیوحکام کاکہنا ہےکہ حادثےمیں 25 سالہ قاسم جاوید، 18 سالہ اویس ولدجاویدجاں بحق ہوئے،18 سالہ صباحت ولدجاوید، 45 سالہ پروین زوجہ جاوید زخمی ہوئیں،لاشوں اور زخمی افرادکو نواز شریف اسپتال یکی گیٹ منتقل کیا گیا۔
این ڈی ایم اے نے اگلے 12سے 24 گھنٹے کے دوران ملک میں تیزہواؤں اور آندھی کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا الرٹ جاری کر دیا،مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک بھر میں مزید بارش برسائے گا۔
ملک کے مختلف شہروں میں رات سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،کشمیر،پختونخوا ،بالائی و وسطی پنجاب، گلگت بلتستان ،شمال مشرقی بلوچستان اورجنوبی پنجاب میں چندمقامات پرتیزبارش کا امکان ہے۔
لاہور کےمختلف علاقوں میں 7 گھنٹے سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،ہوا کی رفتارمیں اضافے سے ٹھنڈک احساس بڑھ گیا،موسم نہایت خوشگوارہوگیا،اسلام آباد راولپنڈی اورگرد و نواح میں بارش سے موسم سہانا ہوگیا،درجہ حرارت میں کمی سے سردی کا احساس ہونے لگا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ خیر پختونخوا،سندھ، بلوچستان میں بھی بارش ہوگی،بالائی علاقوں میں ژالہ باری،بالا پہاڑوں پربرفباری کابھی امکان ہے
پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے جانی و مالی نقصان پر رپورٹ جاری کر دی۔
پی ڈی ایم اےکےمطابق بلوچستان میں گزشتہ روزبارش کےباعث 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہوئے،جعفر آباد میں بچہ ندی میں گرنےسےجاں بحق ہوا،کوہلو میں چھت گرنےسےایک شخص جاں بحق ہوا،کیچ میں دو افراد پانی میں بہہ گئے۔
بارشوں کےباعث کیچ، ہرنائی،کوہلو،جعفر آباد،قلعہ عبداللہ اورپشین میں جانی ومالی نقصان ہوا،بلوچستان میں سب سے زیادہ بارش پسنی میں 36 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی،بارکھان میں 25،کوئٹہ سریاب میں14، کوئٹہ سٹی میں 9ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی
محکمہ موسمیات نے پنجاب اورکے پی کے مختلف مقامات پر بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباداورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکا امکان ہے،مری،گلیات، اسلام آباد،راولپنڈی،اٹک،چکوال اورجہلم میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے،سرگودھا،میانوالی،فیصل آباد، جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خوشاب،جھنگ،نورپور تھل،گجرات،گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے، اس دوران پنجاب کے چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے
چترال،دیر،سوات،کالام،شانگلہ،بونیر،کوہستان میں بارش اورژالہ باری کا امکان ہے،مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،بالاکوٹ،ہری پور،مردان،نوشہرہ،پشاور،کرم،صوابی،چارسدہ،کوہاٹ، ہنگو میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے،کرک،بنوں،لکی مروت،ٹانک،باجوڑ،مہمند،خیبر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
سندھ کےبیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،دادو،جیکب آباد،قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ میں بارش متوقع ہے،سندھ کے ساحلی اضلاع میں چند مقامات پر ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے
اس کے علاوہ پنجگور،تربت، کیچ، آواران، مکران کےساحلی علاقےمیں بارش کا امکان ہے، لسبیلہ، خضدار، خاران، چاغی، دالبندین،قلات اورسبی میں بارش متوقع ہے،کوہلو،بارکھان،نصیرآباد،کوئٹہ،لورا لائی، زیارت، چمن میں بارش کا امکان ہے،پشین،قلعہ عبداللہ،قلعہ سیف اللہ،نوشکی اورہرنائی میں بارش کا امکان ہے، ژوب، قلات اورمستونگ میں بھی بارش متوقع ہے،اس دوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہفتے کو کراچی بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ہفتہ کوشہرمیں تیز ہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سےدرمیانی اورکہیں تیزبارش ہوسکتی ہے،جامشورو، جیکب آباد،کشمور سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری ایڈوائزری میں کہاگیاکہ شدید آندھی اور جھکڑ چلنے کے سبب کمزور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،بارشوں کے دوران آسمانی بجلی بھی گرسکتی ہے۔
متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے،سڑکیں اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوبے گئے۔
خلیجی میڈیا کےمطابق شارجہ دبئی اورشمالی علاقوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی،بعض علاقوں میں 47ملی میٹرتک بارش ریکارڈکی گئی،دبئی گلف کلب پانی میں ڈوب گیا،طوفانی بارشوں کے دوران متعدد باربرج خلیفہ پربجلی گرگئی۔
متحدہ عرب امارات کےبعض علاقوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی،امدادی ادارے سڑکوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔
حکام نےاہم شاہراہوں پرحد رفتارکم کرکے 60 کلومیٹرفی گھنٹہ مقررکیا،محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ طوفانی بادل العین اور الفجیرہ کی جانب بڑھ رہےہیں،شام تک موسم صاف ہونے کا امکان ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 12 سے 14 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
الرٹ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور جھکڑ کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے علاقوں تربت، کیچ، گوادر، خضدار، ژوب اور لسبیلہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ اسی طرح خیبرپختونخوا کے شہروں ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، پاراچنار، پشاور، مردان اور صوابی میں بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے شہری و نشیبی علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے اور سیلابی کیفیت کا خدشہ ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے ساتھ برفباری بھی متوقع ہے، جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔
اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں ۔
بلوچستان میں بارش سے مختلف علاقوں میں تباہی، مختلف علاقوں میں مکانات زمین بوس ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق بارش کےدوران حادثات میں 2 افراد جاں بحق ہوئے،لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند تربت بلیدہ روڈ کو کھول دیا گیا،رودبن کے مقام پر رابطہ پل جزوی متاثر،تمپ، ہوشاب اور بلیدہ میں بجلی کے کھمبوں کو نقصان پہنچا۔
دوسری جانب آج کراچی میں ایک بارپھر تیزہوائیں چلےگی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کردی گئی ہےجس کے بعد شہر کا موسم قدرے بہتر ہو جائے گا
ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ انجم ضیغم کاکہنا ہےکہ 25 سے 29 مارچ کے دوران گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان، ہے، کراچی میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
لودھراں کے قریب آدم واہن اسٹیشن کے علاقے میں تیزگام ایکسپریس کی چار بوگیاں الٹ گئیں، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق 8 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی مسافروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق تمام ڈاکٹرز کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین ابھی نہیں ہو سکا اور اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے 31مارچ تک بارش کی پیشگوئی کر دی ، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ بھی جاری کر دیا گیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ اکتیس مارچ تک ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔ اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار اور وسطی و جنوبی پنجاب میں پچیس اور چھبیس مارچ کو بارش متوقع ہے۔ پنجاب میں اٹھائیس سے تیس مارچ تک بارش کے ساتھ ژالہ باری کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بھی اٹھائیس سے تیس مارچ تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کر دی گئی۔ آج سے انتیس مارچ تک بلوچستان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ میں بھی پچیس سے چھبیس مارچ اور پھر اٹھائیس سے انیتس مارچ تک بارش اور آندھی کا امکان ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور آندھی سے کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نےآج سے 30 مارچ کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کی ہےکہ مانسہرہ،ایبٹ آباد،بالاکوٹ اور بونیر میں بارش متوقع ہےشانگلہ، مہمند اور کرم میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری پشاور،مردان، صوابی، نوشہر اور چارسدہ میں بھی بادل برسیں گے،کوہاٹ، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈی آئی خان میں تیزبارش کا امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نزیر کاکہنا ہے کہ کراچی سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے، 25 مارچ کو کراچی میں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے،26 مارچ کو شہر میں کہیں کہیں تیز بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کےبالائی اضلاع میں 28 سے 30 مارچ تک چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے،شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے 24 سے 30 مارچ کے دوران ملک میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل شام تک بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، 27مارچ کی رات سے شدت اختیارکرسکتا ہے،کراچی، ٹھٹھہ، بدین میں 25، 26 مارچ کوبارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر میں 28 اور 29 مارچ کے درمیان بھی بارش ہوسکتی ہے،بلوچستان اور کے پی میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بھی بارش، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے، اسلام آباد،مری،گلیات اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں بارش و ژالہ باری کا امکان ہے،سندھ میں کراچی سمیت چند مقامات پر بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد میں آج موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ مری اورگلیات میں موسم خشک،مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے، ،ڈیرہ غازی خان، لیہ،بہاولپور،بھکر،میانوالی،خوشاب میں بارش متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہےگا،بنوں،کرک،ڈی آئی خان، چترال میں چند مقامات پر بارش متوقع ہے،وزیرستان،کرم اورہنگو میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔
سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہےگا،سکھر،دادو،سانگھڑ میں چند مقامات پربارش ہوسکتی ہے، کوئٹہ،زیارت،چمن،پشین، قلعہ عبداللہ میں چند مقامات پربارش اور ژالہ باری متوقع ہے، نوشکی،ژوب، قلات،مستونگ،سبی،لورالائی،خضدار میں بارش، ژالہ باری متوقع ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات نے بارش کا یہ سلسلہ بدستور جاری رہنے کی پیش گوئی کردی۔
مکہ مکرمہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔
بارانِ رحمت کےدوران مسجد الحرام میں بھی خوب بارش ہوئی،جس سےروح پرورمناظر دیکھنے میں آئے۔عمرہ زائرین نے بارش کے باوجود طواف کا سلسلہ جاری رکھا اور عبادات میں مصروف رہے۔
زائرین نے بارش برسنے پراللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور اسے رحمت قراردیا،شہر کے دیگر علاقوں میں بھی بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئی اور موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔
کراچی میں موسلادھار بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 19افراد جان کی بازی ہار گئے،درجنوں افراد زخمی ہوئے۔
کراچی میں طوفانی ہواؤں کےساتھ موسلادھاربارش سے جل تھل ایک ہوگیا،بلدیہ مواچھ گوٹھ کےقریب دیوار گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوئے، شہر کے مختلف مقامات پر بارش کا پانی تاحال جمع ہے،شہر میں ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں کہی تیز اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
شہر میں بارش کے باعث بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہے،ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق بارش سےمتاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کا عمل جاری ہے،شہربھر کے 2100 میں سے تقریباََ 1950 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری ہے،خیابان اتحاد، مسلم کمرشل، عید گاہ گراونڈ، افشانی اسٹریٹ، کالاکوٹ، گولڈن ٹاون، آصف آباد میں بجلی بحال کردی گئی،اس کے علاوہ سبزی منڈی،ایف بی ایریا بلاک 9، 14، گلشن معمار سمیت متعدد دیگرعلاقوں میں بجلی بحال ہے،
ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک کی فیلڈ ٹیمیں مقامی فالٹس کی درستگی کے لیے متحرک ہیں،موسم کی بدلتی صورتحال کا بھی بدستور جائزہ لیا جا رہا ہے،صارفین سے گزارش ہے کہ بارش کے بعد بجلی انفراسٹرکچر سے مناسب فاصلہ برقراررکھیں،کھمبوں، انٹرنیٹ و کیبلز وغیرہ کی تاروں کو چھونے سے گریز کریں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز تک مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ تیز ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کل کی نسبت مزید کمی آگئی۔
لاہور میں تیز ہواکیساتھ رات سے جاری بارش کے باعث موسم خوشگوارہوگیا،ہوا کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ، ٹھنڈک کا احساس بڑھ گیا۔
پنجاب کےمختلف اضلاع میں رات بھر وقفے وقفے سے گرج چمک اور تیزہواؤں کےساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،گجرات میں وقفے وقفے سے جاری بارش نےجل تھل ایک کردیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا،سرگودھا میں گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی،ڈسکہ وزیر آباد، میانوالی،پھالیہ،خانقاں ڈوگراں،نارووال،فیروزوالا میں بارش کے باعث درجہ حرارت گر گیا۔
دوسری جانب مانسہرہ کے بالائی اورسیاحتی مقامات شوگراں،ناران میں ہلکی برف پڑی،میدانوں علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
اسلام آباد،راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کےبعد گرمی کی شدت کم،درجہ حرارت گرگیا،لاہور میں بھی کالی گھٹائیں، گرج چمک کیساتھ طوفانی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا،تیز ہوائیں چلنے سےدرجہ حرارت میں واضح کمی آگئی۔
محکمہ موسمیات نےوقفے وقفے سے بارش،چند مقامات پر ژالہ باری،پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کر رکھی ہے،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
یوکرینی صدر نے اپنےبیان میں کہاامریکا نےمشرقِ وسطیٰ میں مدد کیلئے کئی بار رابطہ کیا،مشرقِ وسطیٰ کی مدد کے بدلے ٹیکنالوجی اور مالی تعاون اہم ہوگا۔
یوکرینی صدر نےاپنے بیان میں کہاامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات انتہائی ضروری ہے،یوکرین کا نیا دفاعی نظام اس سال تیار ہورہا ہے جسے میزائلوں کے خلاف آزمایا جائے گا۔
مزید کہا امریکی ٹیم چاہتی ہےاگلے ہفتے سہ فریقی مذاکرات ہوں،امریکا کےساتھ ڈرون معاہدے پر دستخط کی امید نہیں ہے،روسی تیل کی ترسیل شروع کرنا پابندیاں ہٹانے کے مترادف ہے،روس کی موسمِ بہار کی فوجی پیش قدمی پہلے ہی ناکام ہو چکی ہے
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر پاکستان ریلوے کا عید الفطرپرچار اسپیشل ٹرینیں چلانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین 16 مارچ کو لاہور سے کراچی کےلیے روانہ ہو گی،دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی روانہ ہو گی،جبکہ تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کراچی سےپشاور کیلئے روانہ ہو گی۔
اس کے علاوہ چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی سے لاہور کےلیے روانہ ہو گی۔
شمالی علاقہ جات میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی جھیلیں پھٹنے سے سیلابی صورتحال کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا گیا۔
این ڈی ایم اے نے 14 سے 16 مارچ تک گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا الرٹ جاری کر دیا۔ گلگت، استور، دیامر، اسکردو، ہنزہ، غذر اور شگر میں بارش اور برفباری متوقع، جبکہ مظفرآباد، باغ، پونچھ، حویلی، کوٹلی، بھمبر اور وادی نیلم میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اسی طرح چترال، دیر، سوات، کالام اور بٹگرام میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔ بعض مقامات پر برفانی تودے گرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
درجہ حرارت میں اضافے کے باعث برفانی جھیلوں کے پھٹنے کے ساتھ سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ بارش اور برفباری کے باعث قراقرم ہائی وے سمیت مختلف سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور سفری مشکلات کا خدشہ ہے ۔ بعض علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش بھی ہو سکتی ہے۔ حکام نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاری اور صورتحال کی مسلسل نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
بحرین میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں خاتون سمیت چار افراد گرفتارکرلیا گیا۔
وزارتِ داخلہ کے بیان کے مطابق گرفتار افراد کی عمریں 22سے 36 سال کے درمیان ہیں جبکہ ایک 25سالہ پانچواں شخص بین الاقوامی طور پر لاپتہ ہے۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتار افراد میں سے ایک نے تنظیمی و دیگر ہدایات کے تحت اعلیٰ معیار کے فوٹوگرافی آلات استعمال کر کے بحرین میں اہم اور حساس مقامات کی تصاویر اور کوآرڈینیٹس ریکارڈ کیے۔ یہ معلومات بعد میں پاسدارانِ انقلاب کو اینکرپٹڈ سافٹ ویئر کے ذریعے منتقل کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ مختلف مقامات پر بارش جبکہ چند علاقوں میں ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال،دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام اور بونیر میں بھی بارش کا امکان ہے،مالاکنڈ،مانسہرہ،ایبٹ آباد اورباجوڑ میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
اسی طرح راولپنڈی، اٹک،چکوال،میانوالی،جہلم، گجرات اور لاہور میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جبکہ گوجرانوالہ، مری اور گلیات میں بھی بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور میں تیز طوفانی بارش اور ژالہ باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،ماہ رمضان کی پہلی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی،شہرکا درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے آج دن میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پنجاب کےمختلف شہروں وزیرآباد،حافظ آباد ،فیروز والا اور میانوالی کے گرد و نواح میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔
ننکانہ صاحب کے متعدد علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ بارش،واربرٹن،بچیکی،سیدوالا اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی،
سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی بھی ہوئی ہے،بارش کے باعث گیپکو کے متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے، بجلی غائب ہے۔
ڈسٹرکٹ شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شانگلہ حالیہ شدید بارشوں کے دوران تحصیل الپوری کے علاقے لیلونی اچر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک مکان پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجےمیں ایک ہی خاندان کے تین افراد لقمہ اجل بن گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ افراد کو بچانے کے لیے جائے وقوعہ پر تمام ضروری طبی اقدامات کیے، تاہم جانبر نہ ہو سکے۔
جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ایک بچہ شامل ہیں۔مقامی لوگ بھی بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔حالیہ شدید بارشوں کے وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد لنک روڈز بھی بند ہوگئے۔
بارش کا سلسلہ جاری ہے مزید لینڈسلائیڈنگ کے خدشات کے پیش نطر انتطامیہ نے عوام کو غیر ضروری سفر کرنے گریز کرنے کی ہدایت کی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پاکستان میں کالی بارش کے امکان کو مسترد کر دیا تاہم ایران کے راستے آنے والے سسٹم میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات موجود ہونے کے پیش نظر ریجنل آفسز کو بارش کے نمونے جانچ کیلئے جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
ڈپٹی ڈائریکٹرعرفان ورک کہتے ہیں مغربی ہواؤں کا سلسلہ آنے والے دنوں میں ایران کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس میں آلودگی پیدا کرنے والے ذرات بھی موجود ہو سکتے ہیں۔ البتہ کالی بارش کا کوئی امکان نہیں۔
عرفان ورک نے کہا کہ تہران میں آئل فیلڈ پر حملے سے دھوئیں کی صورت ہوا میں شامل ہونے والا تیل سو کلو میٹر کے اندر ہی تحلیل ہو جائے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا مزید کیا کہنا تھا۔
عرفان ورک کا کہناتھا کہ تہران آئل فیلڈ پر حملے سے تیل دھوئیں کی صورت فضا میں شامل ہوا،مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ایران سے پاکستان ضرور داخل ہوگا،پاکستان کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈیکس متاثر ہو سکتا ہے،پاکستان میں کالی بارش کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے جاری کردہ میمورنڈم کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر تمام ریجنل مراکز کو بارش کے دوران برسنے والے پانی کے نمونے جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ہر آبزرویٹری میں بارش کے دوران رین واٹر کے نمونے احتیاط سے جمع کیے جائیں اور ہر نمونے پر تاریخ اور وقت واضح طور پر درج کیا جائے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمع کیے گئے نمونے تحقیق اور تجزیے کے لیے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کو بھجوائے جائیں گے جہاں انہیں لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں کراچی، لاہور، کوئٹہ، گلگت اور پشاور کے ریجنل موسمیاتی مراکز کو ضروری انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں تاکہ نمونوں کی بروقت وصولی اور جانچ ممکن بنائی جا سکے۔
محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوران بالائی علاقوں میں کچھ روزے ٹھنڈے رہنےکی پیشگوئی کی ہے،جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کا زور جاری رہنےکا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔
محمکمہ موسمیات کا کہنا ہےمیدانی علاقوں سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدت بدستور بڑھے گی،البتہ بالائی علاقوں میں کالی گھٹائیں چھانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ڈی ڈی میٹ عرفان ورک کاکہنا ہےکہ آنےوالےچند دنوں میں ہم یہی توقع کررہےہیں کہ بیشترمیدانی علاقے ہونگے وہاں موسم گرم رہےگامغربی ہواوں کا ایک سلسلہ بھی متوقع ہےجیسے ہی اگلے ہفتے کا آغاز ہوگا وہ بالائی علاقوں کو متاثر کرے گا،بڑھتے درجہ حرارت کےپیش نظر سندھ میں رواں ماہ ہیٹ ویو آنے کا انتباہ بھی کردیا گیا۔
ڈی ڈی میٹ کا کہنا ہےکہ درجہ حرارت ہمارےسندھ کےعلاقوں وہاں 37 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوزکیاہےبعض علاقوں میں اگر یہ 40 ہوا تو ہیٹ ویووکا اندیشہ تورہےگا،گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا کےبالائی علاقوں میں پارہ چڑھنے کی صورت میں برفانی جھیلیں پھٹنےکا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
لاہورمیں بسنت کےدوران مجموعی طور پرسترہ اموات ہوئیں،محکمہ داخلہ نے رپورٹ لاہورہائیکورٹ میں پیش کردی۔
لاہورمیں بسنت سےہونےوالی اموات سمیت دیگرتفصیلات کے لیےدائرمتفرق درخواست پرسماعت ہوئی،ہوم ڈیپارٹمنٹ نے بسنت سے وانے والی اموات کی رپورٹ عدالت پیش کردی۔
محکمہ داخلہ کی رپورٹ کےمطابق لاہورمیں بسنت کےدوران 17 اموات ہوئیں،کرنٹ لگنے سے 3 افراد درخت سے گر کر دو افراد جاں بحق ہوئے،12افراد چھتوں سے گر کر جاں بحق ہوئے،لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کے دوران ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تفصیلات طلب کرلیں۔
سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے واپڈا نے چناب پر چار ڈیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
واپڈا نےچناب پرچارڈیم بنانےکافیصلہ کیاہے،حکام واپڈا کےمطابق تقریبا تین سو ارب روپےمالیت کا منصوبہ چارسال میں مکمل کیاجائےگا،اضافی پانی ڈیمزمیں ذخیرہ کرکےسیلابی صورتحال پرقابو پایا جائےگا،45 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ اور 330 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔
دستاویز کےمطابق چنیوٹ اور شاہ جیوانہ ڈیمز سے 80،80 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی،بھارت مون سون سیزن میں دریایے چناب میں اچانک پانی چھوڑ دیتا ہے،اچانک سیلاب سےکھڑی فصلوں اور املاک کو نقصان پہنچتا ہے۔
واپڈاحکام کاکہنا ہےکہ خشک سالی کے دوران بھارت دریائےچناب کا پانی اچانک روک بھی لیتا ہے،مستقبل میں سیلاب اورقلت آب سے نمٹنے کےلیےپلان تیار کیا گیا ہے،سیلابی صورتحال یا پانی میں کمی کی صورت میں ڈیم موزوں ثابت ہوں گے۔
روس نے یوکرین پر بھرپور فضائی حملہ کرتے ہوئے 50 میزائل اور 297 ڈرونز داغ دیے۔ روسی حکام کے مطابق یہ حملہ مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی فضائی حملوں کےنتیجےمیں یوکرین کےدارالحکومت کیف کےمضافاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی،جہاں متعدد عمارتیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو گئیں۔
ابتدائی اطلاعات کےمطابق حملوں کے باعث جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانےاورزخمیوں کی تلاش میں مصروف ہیں،یوکرینی حکام کی جانب سےنقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے۔
سندھ کے ضلع خیرپور کے علاقے ٹنڈو مستی کےقریب قومی شاہراہ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
خیرپور ٹنڈو مستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر تصادم کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتار کوچ اوورٹیکنگ کے دوران ٹرک سے جا ٹکرائی، حادثےمیں مسافر کوچ کا ڈرائیور اورکنڈیکٹربھی جان گنوا بیٹھے،تمام لاشوں اور زخمیوں کوخیرپورسول اسپتال منتقل کردیا گیا، بدقسمت مسافر بس پنجاب سے کراچی آرہی تھی۔
میڈیکولیگل آفیسرخیرپورکا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 11 لاشیں لائی گئی ہیں،13، 14 سال کی دوبچیاں اور ایک بچہ شامل ہے،جاں بحق افراد میں 3خواتین، 3بچے اور باقی مرد ہیں۔
موٹر وے پولیس کےمطابق روڈ حادثہ خراب روڈکی وجہ سے پیش آیا،ایس ایس پی موٹر وے کا کہنا ہے کہ ایک ٹرالرکراچی جارہا تھا،سامنے اچانک کوئی چیزآگئی،ٹرالر کے بریک کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی کوچ کاڈرائیوربریک نہ لگا سکا،گمبٹ سےموروتک قومی شاہراہ کی بری حالت ہے،جگہ جگہ پرڈرائیورسن لگے ہوئے ہیں، جگہ جگہ روڈ ٹوٹے ہوئے ہیں۔
اس سے قبل کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر اور بس سمیت متعدد گاڑیاں ٹکرا گئی تھیں جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں پیر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی،
محکمہ موسمیات کےمطابق 16 فروری کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونےکا امکان ہے،پیر کی شام اور منگل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ منگل کو کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے،پیر اور منگل کے روز وزیرستان،بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی بارش متوقع ہے۔
جبکہ 17 فروری کو جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے،شمالی بلوچستان،ڈی آئی خان اور ڈی جی خان میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
گھوٹکی میں لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی،دو بوگیوں کو جوڑنے والا ہُک ٹوٹ گیا،مسافر ٹرین کو روک لیا گیا امدادی ٹیم روانہ کردی گئی۔
لاہورسےکراچی جانے والی پاک بزنس ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی،میرپورماتھیلو اورگھوٹکی کے درمیان بوگی نمبر دس اگلی بوگی سے علیحدہ ہوگئی،بوگی کا ہُک ٹوٹنے کے باعث کوچ دوسری بوگی سے الگ ہوئی واقعے کے بعد ٹرین کو فوری طور پر روک لیا گیا۔
مسافروں نےمطالبہ کیا کہ ٹرین کو جلد روانہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ۔۔ اس نوعیت کے واقعات جان لیوا ثابت ہوسکتے ہیں،ریلوے حکام خصوصی توجہ دیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہےمرمتی کام مکمل کرنے کے بعد ٹرین کو روانہ کر دیا جائے گا مرمتی کام کے لئے ٹیم روانہ کردی گئی۔
اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال،دیر،سوات،کالام،شانگلہ،کوہستان،بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور، مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنےکا امکان ہے،تاہم خطہ پوٹھوہار میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے،مری اورگلیات میں بارش اور برفباری متوقع ہے،سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی،کوئٹہ میں چھ اور دالبندین میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،گزشتہ روز لہہ میں درجہ حرارت منفی نو، استور منفی سات، کالام منفی پانچ، گوپس ، مالم جبہ اور اسکردو میں منفی تین ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
اسپین کو ایک ہفتے کے دوران دو سمندری طوفانوں کا سامنا،سمندری طوفان لیونارڈو نے اسپین کے کئی صوبوں میں تباہی مچادی،مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک کئی زخمی ہوگئے۔
سمندری طوفان لیونارڈو کے باعث شدید بارشوں کے بعد دریا بپھر گئے،ندی نالوں میں بھی طغیانی آگئی۔ ملک بھر میں170 شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند ہیں،گیارہ ہزار افراد بے گھر ہوئے،اندلس میں زیتون کے باغات ریلے میں بہہ گئے۔
سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنےکیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے،ایک اور سمندری طوفان مارٹا پرتگال اور اسپین کے ساحلوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج سے دس فروری تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
ترجمان این ڈی ایم اےکےمطابق اگلےتین روزپنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری ہوگی،9 اوردس فروری کو پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش مری سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
راولپنڈی،اٹک،چکوال اورجہلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے،جنوبی پنجاب میں تیز ہواؤں کے ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں سڑکوں پر پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ٹریفک حادثات کے دوران چار افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس حکام کےمطابق اورنگی ٹاون گلشن بہار کے قریب تیز رفتار ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر واقعے میں موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا،متوفی کی شناخت 30 سال کے ثاقب کے نام سے ہوئی متوفی دو بچوں کا باپ اور پیشے کے لحاظ سے مکینک اسپئر پارٹس کا کام کرتا تھا۔
دوسری جانب ناگن چورنگی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل ٹرک سے جا ٹکرائی واقعےمیں موٹرسائیکل سوار جان سےگیا ادھر کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل سلپ ہونے سے ایک شہری جاں بحق ہوا،متوفی کی شناخت تاحال نہ ہوسکی لاش کو ضابطےکی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا
جبکہ کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا واقعے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
امریکا نے روس یوکرین مذاکرات ابوظبی کے بعد میامی میں کروانے کی پیشکش کردی،یوکرین نے میامی میں مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔
یوکرینی صدرکا اپنے بیان میں کہنا ہےکہ امریکا چاہتا ہے یوکرین اور روس گرمیوں سے پہلے جنگ کا خاتمہ کریں،ابوظہبی مذاکرات میں ڈونباس میں فری اکنامک زون کے قیام پر بھی بات چیت ہوئی، ابوظہبی میں فوجی حکام نے جنگ بندی کی تکنیکی نگرانی پر تبادلہ خیال کیا،مشکل امور پر بات چیت کیلئے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے امکان پر غور کیا گیا۔
یوکرینی صدر نےمزیدکہاروس رضامند ہو تو یوکرین بھی باہمی اقدامات کے لیے تیار ہے،زیپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کےمستقبل سےمتعلق اب تک کوئی معاہدہ نہیں ہوسکا،روس کےساتھ قیدیوں کےتبادلے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنےکاامکان ظاہرکیاگیاہے،تاہم مری،گلیات اورگردونواح میں موسم سرداورمطلع ابرآلود رہےگا،جہاں بارش اورہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ملتان،جھنگ، سرگودھا اورفیصل آبادمیں چند مقامات پرہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک رہےگا، تاہم صوبے کے پہاڑی اضلاع میں شدید سردی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔چترال، دیر،کوہستان اورکالام میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہےجبکہ سوات، کرم اور وزیرستان میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے،بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع ابرآلود رہنےکا امکان ہے،جبکہ کوئٹہ، ژوب،زیارت،چمن اور پشین میں ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد جبکہ مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ پنجاب بھرمیں موسم سرداورخشک رہےگا،جبکہ مری اورگلیات میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلود رہنےکا امکان ہے۔ اس کےعلاوہ نارووال،شیخوپورہ اور اوکاڑہ میں ہلکی دھند پڑنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے،بلوچستان کےحوالے سے بتایاگیا ہےکہ صوبے کےبیشترعلاقوں میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہےگا،جبکہ کوئٹہ، زیارت،چمن، پشین، چاغی اورگوادرمیں ہلکی بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، کوہستان، سوات اور کالام میں ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
ایبٹ آباد اورگردونواح میں آج سےبارش کاسلسلہ شروع ہونےکاامکان ہےجبکہ گلیات کےبالائی علاقوں میں برفباری متوقع ہے،یہ سلسلہ آئندہ تین روزتک جاری رہنےکا امکان ہے،شدید سردی اورممکنہ برفباری کے پیش نظر سیاحوں اورمقامی افرادکو احتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔
روس یوکرین جنگ رکوانے کیلئے ابوظبی میں سہ فریقی مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔
مذاکرات کا اگلا دور 31 جنوری کو ابوظبی میں ہی ہوگا،ترجمان یو اے ای حکومت نے بیان میں کہا پہلی بار تینوں ملکوں میں براہ راست بات چیت ہوئی جو تعمیری رہی۔
امریکی عہدیدار کےمطابق دوروزہ مذاکرات میں فریقین نے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی،اگلے اتوار کو ہونیوالے اجلاس میں معاہدے کو منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کی جائیگی۔
محکمہ موسمیات نےشام کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی کر دی،ہواؤں کے نئے سلسلے کی بدولت آج رات بلوچستان اور اگلے دو روز کے دوران ملک بھر میں برفباری اور مزید بارشوں کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں مزید بارش، بالائی اضلاع میں برفباری کی پیشگوئی کردی،پی ڈی ایم اے نے بارش و برفباری کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی،25 سے 27 جنوری تک خراب موسم کا امکان ہے، بارش اور برفباری سے سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہے۔لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات نےشام کومغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونےکی پیشگوئی کر دی، ہواؤں کے نئے سلسلے کی بدولت آج رات بلوچستان اور اگلے دو روز کے دوران ملک بھر میں برفباری اور مزید بارشوں کا امکان ہے
پی ڈی ایم اے نےسیاحوں کو بالائی علاقوں کا رخ نہ کرنےکا مشورہ دیا،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کوالرٹ رہنےکی ہدایت کی ہے،ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اےہیلپ لائن 1700 کال کی ہدایت کردی۔
چلتی ٹرین میں خاتون مسافر کو تھپڑ مارنے اور مسافروں سے جھگڑے کے واقعے پر ریلوے انتظامیہ نے اسپیشل ٹکٹ ایگزامینر کو معطل کرتے ہوئے انکوائری شروع کر دی ہے۔ ڈویژنل کمرشل آفیسر کے مطابق واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پاکستان ایکسپریس ٹرین میں اس وقت پیش آیا جب سامان راستے میں رکھنے پر تلخ کلامی شروع ہوئی۔ مسافروں کی جانب سے ویڈیوز بنانے پر معاملہ مزید بڑھ گیا اور نوبت ہاتھاپائی تک جا پہنچی، جس کے باعث ٹرین کچھ دیر کے لیے رکی بھی رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر مسافروں نے مداخلت کرکے جھگڑا ختم کرایا۔ واقعے کے بعد مسافروں کی شکایات پر ریلوے انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ٹکٹ ایگزامینر کو معطل کر دیا۔
ریلوے حکام کے مطابق پیر کے روز انکوائری ٹیم کے سامنے ڈیوٹی پر موجود ٹکٹ ایگزامینر، پولیس اہلکار اور ٹرین گارڈ پیش ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ چار سے پانچ روز قبل پیش آیا تھا، جس کی اب باضابطہ تحقیقات جاری ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبےمیں مزید بارشوں اور برفباری کے پیشِ نظر الرٹ جاری کردیا ہے،پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 سے 27 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
الرٹ کےمطابق مری،گلیات اوردیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کےساتھ شدید بارش متوقع ہے،جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے،لاہور،سرگودھا،گجرانوالہ،ملتان،فیصل آباد،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کوالرٹ رہنےاورممکنہ ہنگامی صورتحال سےنمٹنے کےلیےپیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کردی گئی،عوام کو بھی محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
روس یوکرین جنگ رکوانے کیلئے سہ فریقی مذاکرات متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگئے۔
مذاکرات میں امریکا،روس اوریوکرین کے نمائندے شریک ہیں،پہلی بار تینوں فریق ایک ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھے گئے،متحدہ عرب امارات کے صدر مذاکرات کی ثالثی کررہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو روس کے زیرقبضہ علاقوں سے دستبردار ہونے کیلئے شدید دباؤ کا سامنا ہے،یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق مذاکرات آج بھی جاری رہیں گے۔
امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف مذاکرات میں شامل ہونے سے پہلے ماسکو میں روسی صدر سے بھی ملاقات کی تھی۔
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر بدستور جاری ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
اسلام آباد، راولپنڈی اور ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کے باعث درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے،مری اورخیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں آسمان سے برستے برف کے گالوں نے ہر منظر کو سفید کر دیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کےمطابق مغربی ہواؤں کا موجودہ سلسلہ تیزی سے کمزور ہو رہا ہے،تاہم یہ بالائی خیبر پختونخوا کے علاقوں دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کچھ دیر مزید اثر انداز رہے گا اور آج رات کسی بھی وقت ملک سے نکل جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے دو دن بعد ایک نئے مغربی ہواؤں کے سلسلے کی پیشگوئی بھی کی ہے۔عرفان ورک کے مطابق نیا سسٹم ویک اینڈ پر اتوارکی شام یا رات کو بلوچستان میں داخل ہوگا،جہاں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔
موسمی صورتحال کے پیش نظرتمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے اور پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
چترال لوئر کے دور افتادہ علاقے دمیل میں شدید برفباری کے بعد برفانی تودہ رہائشی گھر پر گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔ دوسری جانب مری میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، سڑکیں بند کر دی گئیں اور حکومت نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں میں باچا، ان کی اہلیہ اور آٹھ بچے شامل ہیں۔ جن میں چار بچیاں اور دو بچے بھی شامل بتائے گئے ہیں۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے میں دبے 9 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ایک زخمی بچی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد دروش منتقل کیا جا رہا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں غم کی فضا قائم ہے جبکہ امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو خراب موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ایبٹ آباد گلیات
نتھیاگلی، ایویبہ میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، گلیات میں مزید سیاحوں کا داخلہ بند کردیاگیا، ایبٹ آباد مری شاہراہ بھی شدید برف باری کے باعث مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے ، ایوبیہ میں چار فٹ اور نتھیاگلی میں تین فٹ برف پڑچکی ہے۔
گليات میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث سیاحوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔
مری کی صورتحال
ملکۂ کوہسار مری میں برفانی طوفان کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم ہلکی پھلکی برفباری بدستور جاری ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک مری میں ساڑھے تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کا عمل آدھا مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ مختلف شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں سے برف ہٹا دی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال رہے۔
انتظامیہ نے مزید سیاحوں کے مری میں داخلے پر پابندی برقرار رکھی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔ شہریوں اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملکہ کوہسار میں شدید برفباری کے باعث اسلام آباد انتظامیہ نے مری جانے والے راستے صبح سے بند کر رکھے ہیں، مری ایکسپریس وے کے داخلے راستے پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
ترجمان موٹروے پولیس
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابقمری میں شدید برف باری جاری ہے جس کے پیش نظر ایکسپریس وے پر موٹروے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ، موٹروے پولیس کے حکام این 75 پر جگہ جگہ مسافروں کی رہنمائی کیلئے موجود ہیں، برف ہٹانےوالی مشینری اور آلات بھی اپنے کام میں مصروف عمل ہیں، شہری موسمی حالات کے پیش نظر مری کے غیرضروری سفر سے گریز کریں۔
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری
وزیراطلاعات پنجاب نے مری کا سفر کرنے والے شہریوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مری میں تمام ہوٹل فل ہو چکے ہیں اور برفباری بہت زیادہ ہو رہی ہے، گنجائش سے زیادہ گاڑیاں داخل ہوچکی ہیں،گاڑیوں کی بھی گنجائش نہیں، سیاحوں سے گزارش ہے مری کا سفر کرنے سے گریز کریں، سیاحوں کی حفاظت حکومت کی پہلی ترجیح ہے، مری میں سیاحوں کی بڑی تعداد پہلےسے موجود ہے۔
برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
ضلع پونچھ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے بالائی سیاحتی مقامات تولی پیر، لسڈنہ، شہید گلہ بلال پوٹھا اور گردونواح میں برفباری کی شدت انتہائی زیادہ ہے جہاں برف کی تہہ 8 فٹ سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ راولاکوٹ کے مضافاتی علاقوں سمیت ضلع پونچھ میں شدید اور طوفانی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، برفباری کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
شدید برفباری کے باعث ضلع بھر کی تمام بڑی اور رابطہ سڑکیں بند ہو چکی ہیں جبکہ بجلی کی ترسیل کا نظام بھی مکمل طور پر معطل ہے۔ برفانی طوفان کے نتیجہ میں نظامِ زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور شہری گھروں میں محصور ہیں سردی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث بزرگوں، بچوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایس ڈی ایم اے نے ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے اور عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز، محفوظ مقامات پر رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
قلات میں پارہ منفی12تک گرگیا
قلات میں گزشتہ روز کی برفباری کے بعد شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ24گھنٹوں کےدوران قلات میں پارہ منفی12تک گر گیا۔ سخت سردی سے معمولاتی زندگی متاثر سڑکیں سنسان ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز کی برف باری ایک فٹ تک ریکارڈ کی گئی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان کا کہنا ہے کہ شدید برفباری کے بعد بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شاہراہوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ زیارت، کان مہترزئی اور کوژک ٹاپ پر پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں ہیوی مشینری کے ساتھ سڑکوں سے برف ہٹانے اور نمک پاشی میں مصروف ہیں۔ قومی شاہراہوں پر چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بحال کر دی گئی ہے، تاہم ہیوی ٹریفک کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔
لواری ٹنل ٹریفک کےلئے بند
چترال اور گردنواح میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، چترال ٹاؤن میں ایک فٹ سے زیادہ برف پڑچکی، لواری ٹنل سمیت تمام رابطہ سڑکیں ٹریفک کےلئے بند کردی گئی۔ بجلی کا نظام متاثر، متعدد مقامات پر کھمبے زمین بوس ہوگئے۔
سوات کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے، مالم جبہ میں 3 فٹ اور کالام میں ڈھائی فٹ برفباری ریکارڈ کی گئی، وادی گبین جبہ، میاندم، سلاتنڑاورمہوڈنڈ میں بھی برفباری جاری ہے، برفباری سےبالائی علاقوں میں چھتیں اورسڑکیں ڈھک گئیں۔ بعض مقامات پرلوگوں کو آمدروفت میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
مانسہرہ کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، وادی کاغان میں شدید برفباری سے شاہراہِ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ سیاحتی مقام شوگراں میں ایک فٹ اورکاغان بازارمیں دس انچ سےزائد برف پڑچکی۔ برفباری سے بجلی کے کھمبے اور درخت شاہراہِ کاغان پرگرگئے۔ انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ عوام وادی کاغان میں غیرضروری سفر سے گریز کریں۔
دیر شہر سمیت میدانی علاقوں میں بارش،بالائی علاقوں میں برفباری دوسرے روز بھی جاری ہے، لواری میں ڈھائی فٹ برف، کمراٹ، تھل، براول میں ایک فٹ سے زائد برف پڑچکی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق بغیر سنو چین کا لواری سڑک سے سفر کرنے کی اجازت نہیں، ڈرائیور ٹائروں کو سنو چین لگا کر لواری سڑک پرسفر کریں۔
بٹگرام سمیت میدانی علاقوں میں پانچ سال بعد برفباری ہوئی، بالائی علاقوں میں ایک فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔ برفباری کے باعث شہر میں دوسرے روزبھی بجلی غائب ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات تک بارش وبرفباری کاسلسلہ جاری رہےگا۔
شمالی وزیرستان میں طویل عرصے بعد برف باری
شمالی وزیرستان میں طویل عرصے بعد برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، میران شاہ اورمیرعلی میں12سال بعد پہلی مرتبہ برف باری سے پہاڑی علاقوں نےسفید چادر اوڑھ لی۔
قبائلی ضلع مہمند کے مختلف علاقوں میں بھی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، مختلف تحصیلوں میں برفباری سے مشکلات بڑھ گئی۔ صوابی کے سیاحتی مقام بیرگلی میں رات سے برف باری کاسلسلہ جاری ہے، مختلف علاقوں میں3سے4انچ تک برف باری ہوچکی۔
محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیاتی حکام کے مطابق 25 جنوری کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 جنوری کو یہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ مزید علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، جس کے باعث موسم سرد اور مرطوب ہو جائے گا۔
پیش گوئی کے مطابق 25 اور 26 جنوری کو بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ 26 سے 27 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔
اسی طرح مری، گلیات، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور پہاڑی علاقوں کا سفر سوچ سمجھ کر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں زہریلا پانی پینے سے ہلاکتوں اور بیماریوں کے واقعات میں تشویشناک اضافہ سامنے آیا ہے،اندور میں اب تک 25 افراد کی ہلاکت کے بعد مہو میں بھی زہریلا پانی پینے سے 24 افراد یرقان میں مبتلاہوگئے۔
حکام کےمطابق متاثرہ افراد میں پیٹ درد، قے اور دیگرسنگین علامات ظاہر ہوئیں، جس کے بعد فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ انتظامیہ نے علاقے میں پانی کے نمونے حاصل کر کے جانچ کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ مشتبہ پانی کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
انتظامیہ نے علاقے میں پانی کی سپلائی کا معائنہ شروع کر دیا ہے اور پانی کے نمونے لیبارٹری جانچ کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں،جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنے اور اُبالا ہوا پانی استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کچھ جگہوں پرپانی کی پائپ لائنیں گندی نالیوں اورسیوریج کےقریب سے گزرتی ہیں،اُنہوں نے کئی بار گندے پانی کی شکایت کی ہےمگر حکومت کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی
جبکہ مدھیہ پردیش حکومت کا کہنا ہے کہ صاف پانی کی فراہمی اور صورتحال سےنمٹنے کے لیے 1.21 سے زائد رقم خرچ کی جاچکی ہے،تاہم اس کےباوجود واقعات کاسامنے آنامتعلقہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
لاہور میں گزشتہ شام سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ اب بھی جاری ہے،شہر کے متعدد علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش ریکارڈ کی گئی ہےپی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق صوبے کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں درمیانی بارش ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کےمطابق سب سے زیادہ بارش ملتان میں ریکارڈ کی گئی،جہاں شہر میں 19 ملی میٹر جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر 13 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اسی طرح جوہرآباد میں 11 ملی میٹر، نورپور تھل میں 9 ملی میٹر، مری میں 8 ملی میٹر جبکہ سرگودھا اور چکوال میں 7،7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کےمختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش ہوئی، جہاں زیادہ سے زیادہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔
راولپنڈی میں کچہری کے علاقے میں 5 ملی میٹر،شمسباد میں 4 ملی میٹر جبکہ پیرودہائی میں 3 ملی میٹر بارش ہوئی،پی ڈی ایم اے کےمطابق فیصل آباد، بہاولپور، بھکر، جھنگ اور لیہ میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ کئی اضلاع میں 1 سے 3 ملی میٹر تک ہلکی بارش ہوئی ہے۔
گزشتہ روز سے ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارش متوقع ہے۔
وفاقی فلڈ کمیشن نے بالائی علاقوں میں کل شام سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے دریائے کابل اور اس کے معاون دریاؤں میں سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔
فلڈ کمیشن کے مطابق دریائے کابل میں 22 اور 23 جنوری کے دوران پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
سوات، چترال، بونیر، شانگلہ، دیر، ملاکنڈ، باجوڑ اور مردان میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ صوابی، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان اور ہری پور کے لیے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
وفاقی فلڈ کمیشن نے پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا اور تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے جانی و مالی نقصان سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ اس کے علاوہ دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں فلڈ پروٹیکشن انفرا اسٹرکچر کی کڑی نگرانی کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 جنوری کی شام سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں موسم خراب ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری متوقع ہے،جبکہ 21 سے 23 جنوری کے دوران صوبے کے پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔برفباری کے باعث سڑکیں بند ہونے اور پھسلن پیدا ہونے کا خدشہ ہے،جبکہ ہرنائی، بولان اور زیارت میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نےشہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئےکہا ہے کہ شمال مغربی اوروسطی بلوچستان میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کو بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ڈیڑیکٹوریٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور محکمہ موسمیات نے پنجاب میں خشک موسم کے خاتمے اور بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب میں آج سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہو گا،جس کے نتیجےمیں زیادہ تر اضلاع میں بارش متوقع ہے،ذرائع کےمطابق 20 سے 23 جنوری کے دوران مری،گلیات اوردیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری اور بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کےدیگراضلاع بشمول لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ،ساہیوال، ملتان اورفیصل آباد میں بھی بارش کا امکان ہے،علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان اوربہاولپور ڈویژن میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے نےشہریوں اورزراعت سےوابستہ افرادکو احتیاطی اقدامات اختیارکرنےاورموسم کی صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت بھی کر دی۔
مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سے بالائی علاقوں میں پہنچے گا اور اکیس جنوری سے شدت کے ساتھ مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے 19 جنوری کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ 18 سے 20 جنوری تک مری اور گلیات میں بارش اور برفباری ہو گی۔
20 سے 23 جنوری کے دوران اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ 23 جنوری کو خیبرپختونخوا کےبالائی علاقوں میں بارش اور برفباری جبکہ 21 سے 23 جنوری تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ 22 سے 23 جنوری تک سندھ کے مختلف مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ بارش اور برفباری سے بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ خراب موسم میں غیر ضروروی سفر سے اجتناب کریں۔
کراچی والوں کے لیے خوشخبری ہے،محکمہ موسمیات نے شہر میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 16 جنوری سے ملک میں داخل ہوگا جس کے زیر اثر سندھ کےمختلف اضلاع سمیت کراچی میں 22 اور 23 جنوری کو گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بارش کے اس سلسلے کے دوران بعض علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق بارش سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ یوکرین معاملےپرپائیدارامن کیلئے مکالمہ ہی واحدقابل عمل راستہ ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب عاصم افتخار کا سلامتی کونسل اجلاس سےخطاب میں کہا یوکرین معاملےپرپائیدارامن کیلئے مکالمہ ہی واحدقابل عمل راستہ ہے،یوکرین معاملےپرامریکاکی کاوشوں کو سراہتےہیں۔
عاصم افتخار نے کہا امیدہےتمام فریق جاری سفارتی عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے، سفارتی حل فریقین کیلئے قابل قبول، یوکرین اور روس کےسلامتی مفادات سےہم آہنگ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوشش یوکرین اور روس کے سلامتی مفادات سے ہم آہنگ ہو اور یورپ میں امن و استحکام کو یقینی بنائے۔
ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں دولہا سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جمرود میں کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں دولہےسمیت چارافراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد میں نعمان، منصور،سہیل اورضراب شامل ہیں،جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
دولہا اپنےدوستوں کے ہمراہ سیلون سے واپس آرہاتھا،پولیس نےجائے وقوعہ کوگھیرے میں لےکرشواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے عراق کا سرکاری دورہ کیا ہے۔
عراقی ایئرفورس کے ہیڈکوارٹرپہنچنےپرسربراہ پاک فضائیہ کا شاندار استقبال کیا،چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرپیش کیا،ایئرچیف مارشل ظہیر احمدبابر سدھو نے عراقی فضائیہ کی معاونت کے لئے پاک فضائیہ کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
کمانڈرعراقی فضائیہ نےجے ایف سیونٹین تھنڈر لڑاکا طیاروں کی ممکنہ خریداری اور سپر مشاق تربیتی طیاروں کی شمولیت میں دلچسپی کا اظہارکیا،دونوں کمانڈرز نے مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر اتفاق کیا،کمانڈر عراقی فضائیہ نے اپنے پائلٹس کی تربیت میں پاک فضائیہ کی معاونت حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرد اورخشک رہنےکاامکان ہے،مری،گلیات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،لاہور،سیالکوٹ،جہلم،گوجرانوالہ،گجرات،شیخوپورہ،فیصل آباد، جھنگ،ملتان،بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند متوقع ہے۔
خیبرپختو نخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے پشاور، مردان، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بنوں، ڈی آئی خان میں دھند کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کی توقع ہے،سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور،شہید بےنظیرآباد میں دھند پڑنے کا امکان ہے،جبکہ بلوچستان میں موسم سرد ،شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں تین افراد جاں بحق جبکہ فائرنگ سے 16 سال کا لڑکا سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کےمطابق منگھوپیرغازی گوٹھ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی
ادھرسائٹ ایریا اےمیں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جان سے گیا متوفی کی شناخت تاحال نہیں کی جاسکی جبکہ سپر ہائی وے جمالی پل یو ٹرن کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر حادثے میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہواجاں بحق شخص کی شناخت 26 سالہ عبدالمجید کے نام سے ہوئی ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تلاش جاری ہے
دوسری جانب مختلف علاقوں فائرنگ سے 16 سال کالڑکا سمیت چار افراد زخمی ہوگئےجنھیں طبی امداد کے لئے سول جناح ،عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیافائرنگ کے واقعات ایف بی ایریا ،نارتھ کراچی ،کورنگی میں پیش آئے۔
کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ساؤتھ نے بھارتی فلم دھریندر کےخلاف پیپلز پارٹی کارکن کی مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت ساؤتھ کاکہناتھا کہ فلم فلمائی اور ریلیز بھارت میں کی گئی ۔ پاکستان میں فلم کی اسکریننگ یا ترسیل کا کوئی ثبوت موجود نہیں ۔ پاکستان یا متعلقہ تھانے کی حدود میں کوئی قابل دست اندازی جرم ثابت نہیں ہوا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق نامزد ملزم بھارتی شہری ہیں ، فلم کےرائٹر،فلمساز،ہدایتکاراوردیگرکی پاکستان میں کاروباری یا قانونی موجودگی نہیں ہے ۔ یہ معاملہ سرکاری سطح پر وزارت خارجہ کے ذریعے دیکھنا چاہئے ۔ درخواست کا مقصد میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ عدالت کاکہناتھا کہ درخواست گزار چاہے تو پیمرا یا وفاقی حکومت کے متعلقہ فورمز سے رجوع کرسکتا ہے
روس کے صوبے خرسون پر یوکرین کا بڑا حملہ،24 افراد ہلاک،50 زخمی ہوگئے۔
گورنر خرسون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ روس کے صوبے خرسون کے ہوٹل پر تین ڈرون داغے ہیں، جس میں 24 افراد ہلاک 50 زخمی ہوگئے۔
گورنر خرسون کا کہنا ہے کہ یوکرین کی جانب سے حملہ نئے سال کی تقریبات کے دوران کیا گیا،برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین نے روسی شہر خرسون پر حملے کی ترید کردی۔
اسلام آباد سمیت پنجاب کےمختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے،جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب تک سب سےزیادہ 21 ملی میٹر بارش سیدپور میں ریکارڈ کی گئی، شمس آباد میں 19،سیکٹرایچ ایٹ ٹو میں 18ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی،نیوکٹارں میں 17،گوالمنڈی میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کےعلاوہ کچہری اوربوکرہ کےمقام پر13، 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،مجموعی طور پر جڑواں شہروں میں 14 ملی میٹرسےزائد بارش ریکارڈ کی گئی۔
آزاد کشمیر بارش برفباری کا تیسرا روز ہے،وادی نیلم،،وادی لیپہ، سمیت دیگر بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے، مظفرآباد میں بھی گزشتہ رات سے بارش وقفے وقفے سے جاری ہے،برفباری سے بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونا شروع ہوگئیں، وادی نیلم اور وادی لیپہ میں کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں،بارش برفباری کا سلسلہ آج دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔
ایبٹ آباد نئے سال کے پہلے دن گلیات میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، ایبٹ آباد مری روڑ پر پھسلن کی وجہ سے بجلی کی فراہمی رات سے معطل ہے،مانسہرہ کے سیاحتی مقام شوگراں میں 5 انچ سے زائد جبکہ کاغان میں 2 انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔
ترجمان کے ڈی اےکاکہنا ہےکہ برفباری سے لطف اندوز ہونےکیلئے آنےوالےسیاح حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گاڑی کے ٹائروں پر لوہے کے چین کا استعمال ضرور کریں،بارش اوربرفباری سے علاقے بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
رواں برس ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پاکستان کے لیے انتہائی ناخوشگوار رہا۔
پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں سےبُری طرح متاثر ممالک میں شامل ہے،پاکستان پر2025 بھاری گزرا، قدرتی آفات نے کئی علاقوں میں قیامت ڈھائی،خشک سالی،زیادہ بارشیں،ٹینس بال سائزکی ژالہ باری،گلاف سے تباہی ہوئی،قدرتی آفات سےقیمتی جانیں ضائع،گھراُجڑے،بھاری مالی نقصان ہوا۔
ڈاکٹرطیب شاہ سینئیرڈائریکٹر ٹیک این ڈی ایم اےکاکہنا ہےکہ جنوری فروری مارچ میں بارش کا تخمینہ لگائیں تو 38 سے 42 فیصد ہم نے 2025 میں معمول سےکم بارش ہوئی۔7 سے 8 ہیٹ ویوو ہم نےدیکھی جو بہت خظرناک صورت حال ہے،پاکستان کا 2025 کا مون سون ایک اگریویٹڈ مون سون تھا۔
ڈاکٹر طیب شاہ نےمزیدکہاپہلی بار مون سون بیسنز کا کانسپٹ دیا ہےدیا کے وہ راستہ جہاں فلڈ پلین ہیں ان علاقوں میں تعمیرات کو روکنا اور ساتھ ساتھ دریاؤں اور نالوں کی صفائی کرنا۔
نئے سال 20 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی،حکومت کوسنگین چیلنجزدرپیش ہیں،چھوٹے ڈیمز سمیت دیگر اہم تجاویز پرعملدرآمدکیلئے245 روزہ پلان تیار ہے،ممکنہ ہنگامی صورتحال سےنمٹنےکیلئےوقت کم اورمقابلہ سخت ہے۔
چینی سائنس دانوں نے حال ہی میں ایک تجربے کے دوران دنیا کو حیران کر دیا، جب ان کی تیار کردہ سپر کنڈکٹنگ میگلیو ٹرین نے صرف دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ تجربہ چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے 25 دسمبر کو کیا۔ تقریباً ایک ٹن وزن والی ٹرین کو 400 میٹر لمبی مخصوص ٹریک پر چلایا گیا، جہاں یہ صرف چند لمحوں میں ریکارڈ رفتار تک پہنچ گئی اور پھر محفوظ طریقے سے روک دی گئی۔
سائنس دانوں کے مطابق یہ اب تک کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگلیو ٹرین ہے، جس پر انجینئرز کی ٹیم گزشتہ 10 سال سے کام کر رہی تھی۔ اس سے قبل جنوری میں اسی ٹریک پر یہ ٹرین 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچی تھی، مگر اب اس نے 700 کلومیٹر فی گھنٹہ عبور کر کے عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
میگلیو ٹرین کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹریک کو نہیں چھوتی، بلکہ مضبوط مقناطیس کی مدد سے ہوا میں اٹھ کر حرکت کرتی ہے، جس کی وجہ سے ٹریک اور پہیوں کے درمیان فریکشن نہیں ہوتا اور ٹرین انتہائی تیز رفتاری سے سفر کر سکتی ہے۔ ایک منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین ٹریک پر بجلی کی طرح دوڑتی ہوئی نظر آ رہی ہے اور اس کے پیچھے ہلکی دھند چھا رہی ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو مستقبل میں راکٹ لانچ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ ٹیکنالوجی مسافر ٹرینوں میں اپنائی گئی، تو بڑے شہروں کے درمیان سفر صرف چند منٹوں میں ممکن ہو سکتا ہے۔
کینال روڈ پر باراتیوں کی ویگن حادثہ کا شکار ہوگئی،تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور ویگن پر قابو نہ رکھا سکا، نہرمیں جا گری،ایک شخص جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق ویگن نہر میں گرنے سےایک شخص جاں بحق، 5 زخمی ہیں، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 4 زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈاکٹرز اسپتال اور ایک جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں میں ایک بچی، ایک خاتون اور ایک مرد کو آئی سی یو منتقل کیا گیا،حادثہ میں جاں بحق شخص کی شناخت 55 سال کے حنیف کے نام سے ہوئی،جاں بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں 30 دسمبر سے 1 جنوری تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے امکانات کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دے دی ہیں۔ذرائع کے مطابق پشاور، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد سمیت دیگر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ ہری پور، کرم اور خیبر سمیت صوبے کے اکثر اضلاع میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، مالاکنڈ اور کوہستان میں پھسلن کا خدشہ ہے۔ اسی طرح مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ اور گلگت بلتستان کے گلیات میں سڑکیں بند ہو سکتی ہیں یا پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں۔
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا بھی خطرہ موجود ہے۔ پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے، بل بورڈز اور سڑکوں کو محفوظ بنانے اور دریاؤں، ندیاں اور برساتی نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی شدت اور خطرات کے پیش نظر محتاط رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
صدر زیلنسکی کے دورہ امریکا سے قبل روس نے یوکرین پر بڑا فضائی حملہ کردیا۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق روسی فوج نےدارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر چالیس میزائل اور پانچ سو سے زائد ڈرون داغ دیے۔ ڈرون حملوں کے باعث کیف میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئی۔
ایک رہائشی کمپلیس سے ڈرون ٹکرنےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی،متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،روسی حملے کے باعث پولینڈ کے دو ایئرپورٹس کی پروازیں بھی کچھ دیر کیلئے معطل رہیں۔
بھارتی ریاست آسام میں زمین کے تنازع پر پرتشدد مظاہرےجاری ہیں،مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کےمطابق آسام کے مختلف علاقوں سے آئے غیرمقامی آبادکاروں نےزمینوں پرقبضہ جمالیا،جس پرحالات کشیدہ ہیں،
قبائلیوں نے زرعی اورکاروباری زمینوں سے غیرمقامی افراد کو نکالنے کا مطالبہ کیا ہے،ہنگاموں کے پیش نظر انٹرنیٹ پر پابندی لگادی اور علاقے میں کرفیو بھی نافذ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک بھر کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنے،اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرد اورخشک رہنےکی توقع ہے،خیبر پختونخوا کےیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کے ساتھ خیبر پختونخوا کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہےگا۔
گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ،نارووال،لاہور،شیخوپورہ،بہاول نگر،اوکاڑہ،قصور،خانیوال،خانپور،بہاولپور اور رحیم یارخان میں دھند پڑنےکا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کے علاوہ سکھر،روہڑی،شکارپور، کشمور،شہید بینظیر آباد میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہےگا اور بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ شام میں بلوچستان کے شمالی/مغربی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان بھی ہے۔
پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے،دھند کے باعث مخلتف حادثات میں پانچ افراد جاں بحق ،اٹھارہ افراد زخمی ہوگئے ۔
خان پورمیں ظاہرپیرانٹرچینج کےقریب تیزرفتارمسافربس ایمولینس سے ٹکرا گئی،حادثے میں چارافرادجاں بحق تین زخمی ہوگئے،ایمبولینس کراچی سے ڈیڈ باڈی لےکر شہر سلطان جارہی تھی کہ دھند کےباعث حادثہ کا شکار ہوگئی۔
چشتیاں میں ڈاہرانوالہ روڈ پردو موٹرسائیکلوں ٹکراگئی،حادثہ میں موٹر سائیکل سوارجاں بحق جبکہ تین افرادشدید زخمی ہوگئے،قاضی احمد میں قومی شاہراہ پر دھند کے باعث حادثہ چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،حادثےمیں چھ افراد زخمی ہوگئے،مرید کےمیں دھند کےباعث شیخوپورہ روڈ پر ڈمپر اورکارمیں ٹکر سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔
ملک کےمختلف علاقوں میں کئی ہلکی تو کہیں تیز بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،بالائی علاقوں میں برفباری سے ہر طرف سفیدی چھا گئی,
لاہورمیں طویل خشک سالی کےبعدمختلف مقامات پربوندا باندی سےسردی بڑھ گئی،ٹھوکر نیازبیگ،ملتان روڈ، شاہ پورکانجراں، چوہنگ کے اطراف میں بونداباندی ہوئی،بوندا باندی سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ،حدنگاہ شدید متاثر ہے،کم سےکم درجہ حرارت 11 زیادہ سے زیادہ 21 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
اسلام آباد کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،بلیو ایریا،زیرو پوائنٹ، جی سیون ،ایف سیون،کشمیر ہائی وے ،ڈی چوک کے اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
ایبٹ آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،آزاکشمیر اور سوات پہاڑوں پر برفباری کے بعد ہر سو حسین نظارے،اُدھرکراچی میں بھی ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں،کم سے کم درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ24گھنٹوں میں مزیدبارش،بالائی اضلاع میں برفباری کا امکان ہے۔
سوات کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے،شہری علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
سوات کےبالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے،مینگورہ شہرسمیت میدانی علاقوں میں بھی بارش،مزید بارش کا امکان ہے،مہونڈ میں ایک فٹ جبکہ اطرافی علاقوں میں چار انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی،مالم جبہ میں ایک سے دو انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی ہے۔
برفباری کے دوران تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری ہیں، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
سال 2025 دنیا بھر کے لیے غیر معمولی طور پر ہنگامہ خیز اور آزمائشوں سے بھرپور ثابت ہوا۔ مختلف خطوں میں جاری جنگوں، شدید موسمی تبدیلیوں، تباہ کن سیلابوں اور قدرتی آفات نے کروڑوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا۔ کہیں مسلح تنازعات نے انسانی المیوں کو جنم دیا تو کہیں موسمی شدت نے ریاستی نظام اور معاشی ڈھانچوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ بے گھر افراد، غذائی قلت، معاشی دباؤ اور سفارتی کشیدگیاں سال بھر عالمی منظرنامے پر چھائی رہیں، جس نے دنیا کو ایک نئے عدم استحکام کی طرف دھکیل دیا۔
ان عالمی مشکلات کے باوجود، سال 2025 پاکستان کے لیے کئی حوالوں سے غیر معمولی اہمیت کا حامل رہا۔ اگرچہ پاکستان کو بھی ماحولیاتی خطرات اور علاقائی چیلنجز کا سامنا رہا، تاہم دفاعی محاذ پر یہ سال انتہائی سودمند ثابت ہوا۔ پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت، پیشہ ورانہ مہارت اور اسٹریٹجک بصیرت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنی خودمختاری کا کامیابی سے دفاع کیا بلکہ عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔دوسری جانب بھارت کو دفاعی اور سفارتی محاذ پر نمایاں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور خطے کی طاقت کے توازن میں واضح تبدیلی محسوس کی گئی۔
مجموعی طور پر، سال 2025 ایک ایسا سال ثابت ہوا جو دنیا کے لیے آزمائش، جبکہ پاکستان کے لیے عزم، استحکام اور دفاعی کامیابی کی علامت بن کر تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
آئیے سال 2025 میں ہونے والے چند اہم واقعات کا ذکر چھیڑتے ہیں
مئی میں پاک بھارت جنگ
مئی میں بھارت نے بلا اشتعال پاکستان کی شہری آبادیوں پر میزائل داغتے ہوئے معصوم شہریوں کو شہید کیا اور جب پاکستان نے جواب دیا تو وہ بالکل ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق تھا کہ ’ جب پاکستان حملہ کرے گا تو یہ بتانے کی ضرورت بھارتی میڈیا کو نہیں پڑے گی بلکہ پوری دنیا کو پتا لگے گا کہ پاکستان نے جوابی حملہ کیا ہے‘، پاکستان نے بھارت کا غرور رافیل طیاروں کو نہ صرف زمین بوس کیا بلکہ پاکستان کے ہاتھوں S400 کی تباہی نے بھارتی حکومت کو منہ چھپانے کے قابل بھی نہ چھوڑا، پاکستان کی فضائی زمینی اور بحری برتری کو پوری دنیا نے تسلیم کیا, امریکی صدر ٹرمپ نے بھی پاکستان کی فوجی طاقت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے ہر بڑے پلیٹ فارم پر اعلانیہ تعریف کی جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیروائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کرنے والے دنیا کے پہلے آرمی چیف بھی بنے ۔جس نے دنیا بھر کے اخبارات کی شہہ سرخیوں میں جگہ بنائی۔
موسمیاتی تبدیلیاں اور سیلاب
ایک طرف جنگیں تو دوسری جانب سیلاب نے بھی لوگوں کی زندگی کو شدید متاثر کیا جن میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پنجاب میں سیلاب کے باعث برداشت کرنا پڑا جہاں 8400 دیہات زیر آب آئے جبکہ درجنوں افراد زندگی کی بازی ہارے ، حکومت پنجاب کی جانب سے تاریخی ریلیف آپریشنز کیئے گئے ۔10 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی زمین زیرِ آب آگئی۔ لاکھوں افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
2025 میں شدید موسمیاتی واقعات میں اضافہ دیکھا گیا۔ کیریبین اور فلپائن میں طوفان، ویتنام میں سیلاب، یورپ میں جنگلاتی آگ اور امریکہ میں گرینڈ کینیئن کے علاقے میں آگ نے انسانی جانوں اور معیشت کو متاثر کیا۔سائنس دانوں کے مطابق یہ سب موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہیں۔2025 نے عالمی سطح پر سیاست، معیشت، انسانی حقوق اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کئی نمایاں اور فیصلہ کن واقعات دیکھے۔ یہ سال تاریخ میں اپنی گہری پیچیدگی اور اثرات کے لیے یاد رکھا جائے گا۔
کرپٹو کرنسی میں قدم
پاکستان نے سال 2025 میں ہی کرپٹو کرنسی میں قدم رکھ کر دنیا کو حیران پریشان کر دیا جس کیلئے خصوصی باڈی تشکیل دی گئی جبکہ بلال بن ثاقب کی شاندار خدمات کی بدولت پاکستان میں نئے دور کا آغاز ہوا ۔
ٹرمپ کے کارنامے
سال 2025 امریکی صدر ٹرمپ کے بغیر کبھی اتنا ہنگامہ خیز نہ ہوتا ، جنوری میں اپنے دوسرے دور کے آغاز کے ساتھ ہی ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف جنگ شروع کرنے، ملک میں پروٹیکشنزم کی پالیسی، غیر قانونی تارکین وطن کی بڑی تعداد میں ملک بدری اور وفاقی حکومت کے کئی محکموں کی دوبارہ تشکیل پر کام شروع کیا۔
ان سب کارناموں کے ساتھ ساتھ امریکی صدر نے دنیا میں جنگیں رکوانے کا فریضہ بھی انجام دیا جس میں سب سے نمایاں اقدام پاک بھارت جنگ کو رکوانا اور غزہ میں جنگ بندی تھا جبکہ ایران اسرائیل جنگ میں بھی امریکی صدر کا کردار نہایت اہم رہا جبکہ اس جنگ کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان قربتیں شدید بڑھیں کیونکہ پاکستان نے کھل کر عالمی سطح پر سفارتی محاذ پر اپنے برادر ملک ایران کی حمایت کی ۔
امریکہ صدر کے دباؤ پر اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی عمل میں آئی، جس سے اسرائیلی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی ممکن ہوئی۔اس دوران غزہ میں انسانی امداد کا سلسلہ بڑھا جہاں 70 ہزار کے قریب فلسطینی شہریوں کو اسرائیل نے شہید کیا جن میں بیشتر تعداد بچوں کی شامل ہے۔فائر بندی معاہدے کے بعد بھی اسرائیل نے حالیہ ہفتوں میں غزہ پر کئی فضائی حملے کیے اور خطے میں کشیدگی برقرار رہی۔
یوکرین میں ناکام مذاکرات
روس کے 2022 میں حملے کے بعد یوکرین میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔صدر ٹرمپ نے مختلف مواقع پر یوکرینی صدر وولودی میر زیلنسکی اور روسی صدر ولادی میر پوتن کے درمیان تعلقات میں توازن قائم کرنے کی کوشش کی مگر مذاکرات ناکام رہے۔
نیا پوپ
آٹھ مئی کو 69 سالہ امریکی شہری فرانسس پریوست بطور پوپ منتخب ہوئے۔
نوجوان
30 سال سے کم عمر افراد نے ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں معاشرتی اصلاحات اور کرپشن کے خلاف احتجاج کیے۔بنگلہ دیش، نیپال اور مڈغاسکر میں حکومتیں مستعفی ہوئیں جبکہ دیگر ممالک میں مظاہرے سختی سے دبائے گئے۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس
ٹیکنالوجی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں نے مصنوعی ذہانت میں بھاری سرمایہ کاری کی۔ 2025 میں مصنوعی ذہانت سے متعلق خرچ تقریباً ڈیڑھ کھرب ڈالر تک پہنچ گیا۔اس سے مارکیٹ میں اس شعبے کو عروج ملا مگر افراط زر، افواہوں، اور بڑے پیمانے پر نوکریوں میں کمی کے خدشات بھی سامنے آئے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات نے پہاڑوں پربرفباری اورملک کےبالائی علاقوں میں بارش کی خوشخبری سنادی،آج مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گا اور صوبےمیں جل برسےگا،یہ ہوائیں بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،کشمیرمیں بھی برفباری اور بارش کا پیغام لائیں گی۔
اس ویک اینڈ پروفاقی دارالحکومت میں بھی موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،پنجاب اور سندھ کےمیدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند کا راج برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے
ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ عرفان ورک کا کہنا ہےکہ ایکسپکٹ کر رہے ہیں کہ ہلکی بارش اسلام آباد میں ہو جائے گی،ہفتہ کی رات اور جو اتوار کا روز میں بارش ہو جائے گی،ملتان خانیوال اور بہاولپور کے علاقے ہیں،اس کے علاؤہ اوکاڑہ ساہیوال کے علاقے جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ ان علاقوں میں دھند برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ماہ جنوری میں بھی بارشوں کا ایک اور سلسلہ پاکستان کا رخ کر سکتا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں تیز طوفانی بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا،جس کے بعد پولیس نے الرٹ جاری کردیا۔
اماراتی ریاست فجیرہ راس الخیمہ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے،شارجہ اور دبئی کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات نے آج اور کل تیز طوفانی بارش کیساتھ ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
اس حوالے سے دبئی پولیس نے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے اور کشتی رانی سے گریز کی ہدایت کی ہے،شارجہ پولیس نے شہریوں کو بارش کے دوران تیز ڈرائیونگ سے متحاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے مغربی حصوں میں 20 سے 22 دسمبر کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے جبکہ سیاحوں اور مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا ، 20 دسمبر کو مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا ، خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں درمیانے درجے کی برفباری کا امکان ہے ، اسلام آباد،خطہ پوٹھوہار اور میانوالی میں بار ش کا امکان ہونے کے ساتھ مری اور گلیات میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے. پنجاب کے زیادہ تر میدانی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا،بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے ، 19 اور 20 دسمبر کے دوران سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور بلوچستان میں 19 سے 20 دسمبر کے دوران بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے 18دسمبر تک بارش اور برفباری جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابقاسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، چترال،سوات، اور خیبر سمیت بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری متوقع ہے،سندھ اورپنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند پڑنےکا امکان ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہےگا، پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پرسڑکیں بند ہونےکا خدشہ بھی ظاہرکیا گیا ہے،سیاحوں اور مسافروں کو پہاڑی علاقوں کا غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں چھ افراد جان کی بازی ہار گئے۔
لاہورمیں رائیونڈ مانگا روڈ پرتیزرفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر 2 موٹرسائیکل سوارجاں بحق،ایک زخمی ہوگیا،پولیس کا کہنا ہےکہ جاں بحق افرادمیں 21 سال کا سیف زاہد اور 18 سال کافیضان شامل ہیں،جاں بحق آپس میں کزن اورمانگا منڈی فیکٹری میں ملازمت کرتےتھے،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا، دونوں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب پاکپتن میں ساہیوال روڈ پر دھند کے باعث تیز رفتار بس ٹریکٹر سے ٹکرا گئی،حادثے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد معمولی زخمی ہوئے،لاش قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی۔
اُدھر بلوچستان کےضلع قلعہ سیف اللہ میں شکور اڈہ کے قریب دوگاڑیوں میں تصادم کے نتیجےمیں تین افراد جان سےگئے،خواتین اوربچے زخمی،جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔
پاکستان میں جاری خشک سردی کی لہر ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے،محکمہ موسمیات نے بارشوں کےدو اسپیلز کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آج سے 15دسمبر تک مری آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں برفباری کا امکان ہے،19 دسبرکومغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا،
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ جڑواں شہروں میں صرف بوندا باندی متوقع ہے،21 دسمبرتک مختلف علاقوں میں سردی مزید بڑھنے کا امکان ہے،دن کا درجہ حرارت 5 ڈگری تک گرسکتا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ بالائی خیبر پختونخوا کے علاقے گلگت بلتستان اور جوبلوچستان کےعلاقےہیں ان میں بارش اور ہلکی برفباری ہوگی،دن کےدرجہِ حرارت تین سےچاربعض علاقوں میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی گرسکتے ہیں،رات کے درجہِ حرارت میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق دسمبر کے آخر اورجنوری کے شروع میں اسلام آباد میں درجہ حرارت صفر ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔
سعودی عرب میں تین روز مسلسل بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،جدہ کےشمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ 135 ملی میٹر بارش الجوہرہ اسٹیڈیم کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی، البساتین میں 81 اور شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 51 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
جنوبی صحرائی علاقےحائل میں ژالہ باری سے ریت کے ٹیلے برف کی سفید چادرسےڈھک گئے،صحرا میں برفباری نےسیاحوں کی توجہ کھینچ لی،مقامی افراد نےتبوک کےسیاحتی مقامات کا رخ کرلیا،مدینہ منورہ اور گردونواح میں بھی بارش سےموسم خوشگوار ہوگیا۔
شدید بارش برسانے والا سسٹم دیگر شہروں کی جانب بڑھنے لگا,خراب موسم کے باعث جدہ اور ربیغ میں آج تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
شاپنگ سینٹرز اورگھروں کی چھتوں کو نقصان پہنچا جن کےملبے تلے آکرکئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں،مدینہ منورہ میں بھی ابررحمت برس پڑا،مسجد نبوی میں موسلادھار بارش کےبعد سردی بڑھ گئی،محکمہ شہری دفاع نےملکی اور غیر ملکیوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے
مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،مسجد نبوی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم میں بھی باران رحمت سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔
مدینہ منورہ سمیت ملحقہ علاقوں میں کالی گھٹائیں خوب جم کربرسیں،گنبد خضریٰ پر برسنے والی بارش کے بعد روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے،زائرین نے بادل برسنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
بارش کے باعث موسم سرد ہوگیا،حکام کا کہنا ہے مدینہ منورہ آنے والے زائرین گرم لباس ساتھ رکھیں۔
ملک میں آٹھ سال سے سیلاب سے بچاؤ کے پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، لاگت 500 سو ارب اضافے سے 824 ارب پر پہنچ گئیں، نظرثانی شدہ فلڈ پروٹیکشن پلان منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو ارسال کر دیا گیاہے ۔
نظرثانی شدہ چوتھے فلڈ پروٹیکشن پلان کی تفصیلات سما کو موصول ہو گئیں ہیں، دستاویز کے مطابق نظرثانی شدہ فلڈ پروٹیکشن پلان میں 132ارب روپے کے نئے منصوبے شامل ہیں، مجموعی طور پر پلان میں 746ارب سے زائد کے صوبائی منصوبے جبکہ وفاقی سطح کے 77ارب سے زائد کے منصوبے بھی شامل ہیں ۔
فلڈ پروٹیکشن پلان کا پہلا فیز جون 2023 کو ایکنک سے منظور ہوا تھا، پہلا فیز 194ارب کی لاگت سے 5 سال میں مکمل ہونا تھا ، فنڈز اور صوبوں کی عدم دلچسپی کے باعث پہلا فیز بھی مکمل نہ ہوسکا، مشترکہ مفادات کونسل نے مئی 2017 میں فلڈ پروٹیکشن پلان کی منظوری دی تھی ، منصوبے میں ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو آئندہ سیلاب سے بچانے کے اقدامات شامل تھے، منصوبے کے تحت فلڈ فورکاسٹنگ اور ارلی وارننگ سسٹم نصب کئے جانے تھے ۔
نہروں اور پلوں پر ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کی جانی تھی، منصوبے میں واٹرشیڈ مینجمنٹ، سیلابی خطرات کی زوننگ بھی شامل تھی، 80 لاکھ ایکڑ زرعی زمین سیلاب سے بچانے کے اقدامات کئے جانے تھے، 22 لاکھ گھروں اور 76 اسکولوں کی سیلاب سے حفاظت یقینی بنانی تھی، 223 ٹیوب ویلز اور 64 دیہاتوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات بھی پلان کا حصہ ہیں۔
331 کلومیٹر کی سڑکوں اور 3825 کسانوں کیلئے حفاظتی اقدمات بھی شامل تھے، چوتھا فلڈ پروٹیکشن پلان 332 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جاناتھا، منصوبہ 20 فیصد فنڈنگ مقامی اور80 فیصد فارن فنڈنگ سے مکمل ہونا تھا، 20 فیصد مقامی فنڈنگ میں 50 فیصد وفاق اور 50 فیصد صوبوں نے دینا تھی۔
روس نے ایک اور یوکرینی شہر پر قبضہ کرلیا،روسی افواج نے ڈونیسک ریجن کے مرکزی شہروں میں سے ایک پوکروکس شہر کا کنٹرول سنبھال لیا،شہر کے وسط میں پرچم لہرانے کی ویڈیو جاری کردی۔
میڈیارپورٹس کےمطابقاہم کامیابی کا اعلان صدر پیوٹن نےخودکیا،روسی حکام کےمطابق شہر کے مضافاتی قصبےبھی روس کے قبضے میں آگئے ہیں۔
دوسری جانب جنگ بندی کی کوششیں بھی جاری ہیں،امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف آج ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے،یوکرین میں جنگ بندی کیلئے صدر ٹرمپ کے اٹھائیس نکاتی پلان پر تبادلہ خیال ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہےکہ اسلام آباد اورگردونواح میں موسم سرداورخشک رہنےکا امکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم سرد،خشک اورکئی شہروں میں اسموگ متوقع ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔
جبکہ خیبرپختونخوا کےپہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے،دوسری جانب سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنےکا امکان ہے،بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ پشاور، صوابی، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں چند مقامات پر دھند کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
سری لنکا کے سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سےسو ٹن امدادی سامان آج بھیجا جائے گا،پاک فوج کی 45 رکنی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم بھی آج روانہ کی جائے گی۔
پاکستان نےسری لنکا کے سیلاب متاثرین کیلئےریلیف آپریشن کا آغاز کردیا,وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے سری لنکا کے لیےپہلی امدادی کھیپ اور آرمی سرچ اینڈریسکیوٹیم بھیجنےکے انتظامات مکمل کر لیے۔۔ امدادی سامان پر مشتمل سو ٹن ٹن کی کھیپ اور پاک فوج کا 45 رکنی دستہ آج نور خان ائیربیس سے کولمبو روانہ کیا جائے گا۔
چئیرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل انعام حیدرملک تمام عمل کی نگرانی کریں گے،امدادی سامان میں کشتیاں، واٹرپمپس،لائف جیکٹس،ٹینٹ، کمبل،دودھ،خوراک اورادویات شامل ہیں،این ڈی ایم اے سری لنکا کےسیلاب متاثرین کیلئے فلیڈ اسپتال بھی بھجوائے گا،ترجمان کےمطابق پاکستان سری لنکا کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھے گا۔
سری لنکا،انڈونیشیا اورتھائی لینڈ میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،اموات کی تعداد 533 ہوگئی۔
سری لنکا میں مسلسل ایک ہفتے کے ہونے والی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،سری لنکا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 123 ہوگئی۔،،سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 123 ہوگئی ہے، اب تک 130 افراد لاپتہ بھی ہیں،جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
حکام کےمطابق تقریباً 44 ہزار افراد اپنے گھروں سے محروم ہو چکے ہیں،جنھیں ریلیف کیمپس میں منتقل کردیا گیا ہے،سری لنکن حکومت نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب انڈونیشیا میں طوفان کے بعد بارشوں نے تباہی مچادی،اموات کی تعداد 248 ہوگئی،جبکہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں،مجموعی طور پر 75,219 افراد بے گھر ہوئےجبکہ مغربی سماٹرا میں کل 106,806 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
اُدھر تھائی لینڈ میں بھی طوفانی بارشوں کے سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں،جہاں اموات کی مجموعی تعداد 162 ہوگئی۔۔
سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 56 ہوگئی۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق لینڈسلائیڈنگ سے 6سوسے زائد گھر تباہ ہوگئے،مختلف واقعات میں 21 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 14 زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نےمتاثرہ علاقوں میں پھنسے افراد کوہیلی کاپٹروں میں محفوظ مقام پرمنتقل کیا،سری لنکن حکومت نےمتاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذکردی،خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سری لنکا میں شدید بارشوں سےجانی ومالی نقصان پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے،کہا پاکستان اس مشکل گھڑی میں سری لنکا کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے،موسمیاتی تبدیلی ناقابل تردیدحقیقت ہےجوگلوبل ساؤتھ کےممالک کو زیادہ متاثرکررہی ہے،پاکستان خود موسمیاتی تبدیلی کےسنگین اثرات سے متاثر رہا ہے،متاثرہ ممالک کےدرمیان باہمی تعاون اورمشترکہ حکمت عملی کی ضرورت ہے۔