محکمہ موسمیات نے تیس دسمبر سے شہر قائد بارش کی پیش گو ئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ تیس دسمبر سےشہرقائد میں بارش کا امکان ہے،منگل او بدھ کے درمیان شب مغربی ہواوں کا سسٹم اثر انداز ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکاکم سےکم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاجارہا ہے،موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،دن بھردرجہ حرارت 26 ڈگری رہنےکا امکان ہے،شہرمیں ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے،ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ہے۔






















