پاکستان کے عاصم خان نے ورلڈاسکواش چیمپئن شپ ایشیا کوالیفائرزٹائٹل جیت لیا۔
عاصم خان نے ہانگ کونگ میں ہونے والا ورلڈچیمپئن شپ ایشین کوالیفائر ایونٹ جیت کر ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے لیےکوالیفائی کیا،فائنل میں عاصم خان نے ملائیشیا کے جوکم چواہ کو شکست دی۔
عاصم خان نے ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے مین ڈراز میں جگہ بنالی،عاصم خان نے ملائیشین کھلاڑی کو 2-3 سے شکست دی،انکی جیت کا اسکور3-11،11-13، 11-9،11-3، 10-12 رہا۔




















