محکمہ موسمیات نے 18دسمبر تک بارش اور برفباری جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، چترال،سوات، اور خیبر سمیت بالائی علاقوں میں بارش اوربرفباری متوقع ہے،سندھ اورپنجاب کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند پڑنےکا امکان ہے۔
بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم شدید سرد رہےگا، پہاڑی راستوں پر ٹریفک کی روانی متاثر اور بعض مقامات پرسڑکیں بند ہونےکا خدشہ بھی ظاہرکیا گیا ہے،سیاحوں اور مسافروں کو پہاڑی علاقوں کا غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔






















