روس یوکرین جنگ بندی کا مشن،امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیئرڈ کشنیر نے ماسکو میں روسی صدر سے پانچ گھنٹے طویل ملاقات کی،امن منصوبہ پیش کیا۔
روسی صدرکاکہنا ہے یورپی ممالک امریکا کےامن منصوبےکو سبوتاژکررہے ہیں،اگریورپ جنگ چاہتاہےتوہم بھی تیارہیں۔
روسی مشیر کےمطابق مذاکرات مفید رہےلیکن ابھی ہم بحران کے حل سے بہت دور ہیں،بہت ساکام باقی ہے،امریکی وفد نے ملاقات کو بحران کا حل نکالنےکا موقع قراردیا۔






















