غزہ میں بارش سے صورتحال پھر خراب ہوگئی،بے گھر افراد کےخیمے بھیگ گئے،فلسطینی بےبس اور لاچار ہیں،متاثرین نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کردی۔
شدید سردی کے باعث ہائپوتھرمیا کا مرض پھر سر اٹھانے لگا،محکمہ صحت غزہ کے مطابق دسمبر میں تین بچوں سمیت پندرہ فلسطینی ٹھنڈ سے جاں بحق ہوگئے۔
صیہونی دہشتگردی بھی جاری ہے،اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ غزہ سٹی اور خان یونس پر بمباری کی ۔ پناہ گزین کیمپوں پرجنگی کشتیوں سے گولے داغ دیئے۔
48 گھنٹے کےدوران مزید چار افراد جام شہادت نوش کرگئے,مختلف علاقوں سے پچیس لاشیں بھی مل گئیں،شہدا کی مجموعی تعداد 71 ہزار 266 ہوگئی۔
قابض فوج کے مغربی کنارے میں گھر گھر چھاپے بھی جاری ہیں ۔ کارروائیوں کےدوران چھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔






















