روس نے ایک اور یوکرینی شہر پر قبضہ کرلیا،روسی افواج نے ڈونیسک ریجن کے مرکزی شہروں میں سے ایک پوکروکس شہر کا کنٹرول سنبھال لیا،شہر کے وسط میں پرچم لہرانے کی ویڈیو جاری کردی۔
میڈیارپورٹس کےمطابق اہم کامیابی کا اعلان صدر پیوٹن نےخودکیا،روسی حکام کےمطابق شہر کے مضافاتی قصبےبھی روس کے قبضے میں آگئے ہیں۔
دوسری جانب جنگ بندی کی کوششیں بھی جاری ہیں،امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف آج ماسکو میں صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے،یوکرین میں جنگ بندی کیلئے صدر ٹرمپ کے اٹھائیس نکاتی پلان پر تبادلہ خیال ہوگا۔






















