کرک میں بغیر اجازت جلسہ کرنے سے روکنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر حملہ کردیا، 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئی، پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی، سیاسی جماعت کے کارکنوں نے موبائل سمیت پولیس کی کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔
کرک میں بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں تصادم ہوگیا، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا، پولیس کی جانب سے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔
تحریک انصاف کی جانب سے سانحہ 9 مئی جیسے حالات کرک میں دہرائے گئے کرک میں پولیس کی گاڑیاں بلا اشتعال تباہ کردی گئیں
— Sahafi.Online (@SOnlinepak) February 4, 2024
8 فروری کو سیکورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں کا خدشہ
https://t.co/nc2HSnOKwM #PTI #Karak @KP_Police1@FerozeJamal @CSKPOfficial @BarristerGohar @a_siab @AimalWali pic.twitter.com/giIGOejYeh
رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعت کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم کے نتیجے میں 4 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے پولیس موبائل سمیت 3 گاڑیاں کو آگ لگادی۔
پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے پولیس کی کئی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیئے۔