ملک کے انیس اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔جس کی تصدیق قومی ادارہ صحت کی جانب سے کی گئی ہے۔
2 جنوری سے 16 جنوری تک 28 ماحولیاتی نمونے لیبارٹری بھیجے گئے، جس کے نتائج میںملک کے 19 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کا انکشاف ہوا۔
رپورٹس کے مطابق کراچی میں چھ ، کوئٹہ چار، پشاور اور چمن دو دو ،لاہور ، راولپنڈی ، حیدرآباد اور سکھر،جامشورو، پشین،کیچ،نصیر آبادمیں ایک ایک نمونے میں وائرس پایا گیا ۔