الیکشن کمیشن آف پاکستا ن ( ای سی پی ) کی جانب سے 8 فروری کو ملک بھر میں شیڈول عام انتخابات میں اقلیتی امیدواران قومی اسمبلی کی حتمی فہرست جاری کر دی۔
ای سی پی کے مطابق اقلیتی نشستوں پر مسلم لیگ ن نےدس اور پیپلزپارٹی کےسات امیدوار نامزد کئے ہیں ۔ جے یوآئی کے پانچ ، جماعت اسلامی کے چار امیدوار بھی فہرست کا حصہ ہیں ۔
فہرست کے مطابق ایم کیو ایم کے تین اور تحریک لبیک پاکستان کےدو امیدوار بھی میدان میں ہیں، آئی پی پی ، جی ڈی اے، اے این پی ، ایم او ٹی پی ، نیشنل پارٹی اور بی این پی کا بھی ایک ایک امیدوار دوڑ میں شامل ہے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستا ن ( ای سی پی ) کے مطابق انتخابی نشان سے محروم ہونے کے باعث پی ٹی آئی کا کوئی اقلیتی امیدوار فہرست میں شامل نہیں ۔